
۔،۔ فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں پولیس افسران نے دو چوروں کو گرفتار کیا جو کپڑے کی دکان میں گھسنے کی کوشش میں تھے۔ نذر حسین۔،۔
٭عینی شاہدین نے رات دس بجے کے قریب پولیس کو کال کی اور اطلاع دی کہ الیکٹرک آری لئے دو لوگ گوئٹے اسٹریٹ میں کپڑے کی دکان میں گھسنے کی کوشش میں ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گوئٹے اسٹریٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے رات دس بجے کے قریب پولیس کو کال کی اور اطلاع دی کہ الیکٹرک آری لئے دو لوگ گوئٹے اسٹریٹ میں کپڑے کی دکان میں گھسنے کی کوشش میں ہیں، اس سے پہلے کہ گشتی پولیس پہنچتی دونوں افراد نامعلوم سمت فرار ہو گئے، پولیس افسران نے چاروں طرف سے گھیرا ڈال کر چوروں کی تلاش شروع کر دی، پولیس افسران نے جلد ہی (بیتالیس سالہ اور پینتالیس سالہ) افراد کو پکڑ لیا تلاشی لینے پر الیکٹرک آری اور دستانے بھی برآمد کر لی۔ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسٹور کے دروازے کو الیکٹرک آری کے استعمال سے نقصان پہنچا تھا، پولیس افسران چوروں کو عدالت میں پیشی تک فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے ہولڈنگ سیل میں لے گئے۔ واضح رہے گوئٹے اسٹریٹ میں تقریباََ تمام بوتیک پائی جاتی ہیں۔


