
۔،۔ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا مونریال کے قریب موپر وے پر ملنے والی خاتون کی لاش برآمد جبکہ سر غائب ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭ موٹر وے پر دریافت ہونے والے ہاتھ مونریال۔رائن لینڈ میں ملنے والی ایک خاتون کی لاش سے تعلق رکھتے ہیں۔خاتون کا سر ابھی تک غائب ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/رائن لینڈ ویسٹ فیلیا/مونریال۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر وے پر دریافت ہونے والے ہاتھ مونریال۔رائن لینڈ میں ملنے والی ایک خاتون کی لاش سے تعلق رکھتے ہیں۔خاتون کا سر ابھی تک غائب ہے، تفتیش کاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ خاتون کو کہاں قتل کیا گیا، اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ دونوں جگہوں میں سے جہاں سے لاش ملی تھی اس جگہ قتل کیا گیا تھا، جبکہ خاتون کا سر ابھی تک نہیں ملا۔ واضح رہے اس واقعہ نے اس وقت جنم لیا جب ایک تین ماہ کا بچہ ہیس کے والڈ سولمز میں ایک چرچ کے سامنے بغیر نقصان کے پایا گیا جبکہ کچھ ہی دیر بعد موٹر وے (اے پینتالیس) پر دو کٹے ہوئے ہاتھ ملے تھے جبکہ اب خاتون کی لاش دسمبر کے اوائل میں دریافت ہوئی۔ڈی این اے کے مطابق مرنے والی خاتون کے ہی ہاتھ ہیں جبکہ وہ بچہ جو چرچ کے سامنے پڑا ملا تھا اس نے بھی اسی خاتون کی کوکھ سے جنم لیا تھا جبک اس خاتون کا تعلق ایری ٹریا سے ہے،اس خاتون نے گذشتہ ماہ بون میں میونسپل روائش کی سہولت میں رہائش رکھی ہوئی تھی۔




