
۔،۔ہیڈ آف چانسلری اور قائم مقام قونصل جنرل فہد رحمان کی فرینکفرٹ میں تقرری پر خوبصورت شام کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔
٭(پاکستان اوورسیز الائنس فورم جرمنی۔پی او اے ایف POAF)کی طرف سے۔قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں نئے آنے والے٭ہیڈ آف چانسلری فہد رحمان جو کہ قائم مقام قونصل جنرل کے فرائض بھی سرانجام دے رہے کے اعزاز میں (درائے آئیش۔Dreieich) میں ایک خوبصورت ملاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں جرمنی بھر سے مختلف کمیونٹیز منتظمین نے بھر پور شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر عزت ماآب٭ ثقلین سیدہ سفیر پاکستان برلن ٭ہیڈ آف مشنری (ناظم الامور) ماجد لودھی، امیگریشن آفیسر محمد علی رندھاوا اور کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے بھی شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/درائے آئیش۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں (پاکستان اوورسیز الائنس فورم جرمنی۔پی او اے ایف POAF)کی طرف سے۔قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں نئے آنے والے٭ہیڈ آف چانسلری فہد رحمان جو کہ قائم مقام قونصل جنرل کے فرائض بھی سرانجام دے رہے کے اعزاز میں (درائے آئیش۔Dreieich) میں ایک خوبصورت ملاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں جرمنی بھر سے مختلف کمیونٹیز منتظمین نے بھر پور شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر عزت ماآب٭ ثقلین سیدہ سفیر پاکستان برلن ٭ہیڈ آف مشنری (ناظم الامور) ماجد لودھی، امیگریشن آفیسر محمد علی رندھاوا اور کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے بھی شرکت کی٭ ان کی آمد پر ڈھیروں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور خوش آمدید کہا گیا، تقریب کی نظامت ڈاکٹر تسنیم سعید،نائب صدر۔پی او اے ایف اور چوہدری اعجاز حسین پیارا، صدر پی او اے ایف۔یورپ نے پیش ورانہ طریقہ سے نبھائی، تقریب کا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے کیا گیا جس کا اعزاز۔خطیب و امام مسجد غوثیہ پاک دارالسلام نے حاصل کیا، جبکہ بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول محمد افضل قادری نے پیش کئے، ڈاکٹر تسنیم سعید نے جرمنی میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی آپ کے تعاون کی توقع رکھتی ہے۔پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مضبوط اور مسلسل رابطہ، ہمیں یقین ہے کہ آپ کا تجربہ،پیشہ ورانہ صلاحیت اور کمیونٹی سے قربت کا جذبہ قونصلیٹ اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، کمیونٹی آپ کے ساتھ مل کر ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر پاکستانی خود کو سہارا یافتہ اور نمائندگی یافتہ محسوس کرے،ہمیں توقع ہے کہ آپ کا دور تعیناتی بہترین خدمات اور اچھے نتائج سے عبارت ہو گا، چوہدری اعجاز حسین پیارا، صدر پی او اے ایف۔یورپ کو اسٹیج پر دعوت دی گئی، پاکستانی ترانہ شرکاء تقریب نے پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں نئے آنے والے٭ہیڈ آف چانسلری فہد رحمان جو کہ قائم مقام قونصل جنرل کے فرائض بھی ادا کر رہے ہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈم کی جتنی بھی ہم تعریف کریں کم ہے آپ درویش صفت خاتون ہیں جب سے آپ کی جرمنی میں تعیناتی ہوئی ہے جرمنی کے کسی بھی شہر میں خواہ وہ چھوٹا یا بڑا ایونٹ ہو آپ پہنچ جاتی ہیں جبکہ پاکستان ہاوُس برلن کے دروازے بھی ہر خاص و عام کے لئے کھلے رکھتی ہیں یہ ان کی پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی سے محبت کا کھلا ثبوت ہے۔آج کی تقریب کے انعقاد کا مقصد فہد رحمان جو نئے ہیڈ آف چانسلری ہیں اور قائم مقام قونصل جنرل کے فرائض بھی نبھا رہے ہیں، ان کا کیرئیر بہت اچھا ہے، اس سے پہلے کمبوڈیا اور ماسکو میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، بزنس ایڈ منسٹریشن میں انہوں نے تعلیم حاصل کی ہے، آج ان کو خوش آمدید کہنے اور کمیونٹی سے ملاقات کرنے کے لئے یہ ایونٹ رکھا گیا ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ میڈم ثقلین سیدہ، ماجد لودھی، محمد علی رندھاوا اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر آمنہ نعیم نے بھی خصوصی شرکت کی ان کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں،بعد ازاں مختلف تنظیموں کے وفد جو پوری جرمنی سے تشریف لائے تھے ان کو باری باری اسٹیج پر بلایا گیا خصوصی طور پر ان کا تعارف کروایا گیا۔٭سب سے پہلے سید زاہد عباسپیپلز پارٹی کے صدر جو وفد کے ساتھ تشریف لائے تھے ان کو مدعو کیا گیا،انہوں نے فہد رحمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ٭ڈاکٹر محمد الیاس اپنی مسز کے ساتھ کولون سے تشریف لائے ان کی مسز یونیورسٹی کی پروفیسر ہیں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے٭عبیرہ ضیاء اور ان کے والدمیاں محمد عمران ضیاء جنجوعہ نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے٭مسجد غوثیہ پاک دارالسلام کے خطیب ملک محمد صدیق پتھروی اور منتظمین مسجد نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے٭شفیق مراد چیف ایگزیکٹو شریف اکیڈمی نے وفد کے ہمراہ پھول پیش کئے٭محمد رفیق کارلسروئے سے نے بھی پھول کا گلدستہ پیش کیا٭سید اقبال حیدر فرینکفرٹ کی ادبی شخصیت اور نمائندہ جنگ نے فہد رحمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا٭فرینکفرٹ ڈیٹزن باخ ایسوسی ایشن کے وفد نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے٭جرمنی کے شہر بوڈن سی سے تشریف لانے والے علی عمران تارڑ، ڈاکٹر عطا الرحمن کولون سے انہوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے٭بزنس کمیونٹی کی طرف سے محمد رفیق بٹ،محمد شاکر نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے٭عامر جمنا پاکستان ڈیموکریٹک عوامی پارٹی یورپ کے سربراہ اظہر لوہسر ہائیڈلبرگ سے نے بھی پھولوں کے گلدستے پیش کئے٭پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین حافظ عبد الرحمن جو کسی تعارف کے محتاج نہیں نے فہد رحمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی٭ادارہ منہاج القرآن آفن باخ سے حافظ محمد شوکت اور محمد افضل قادری نے مبارک باد کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا-کومل ملک نے فہد رحمان کو تحفے پیش کئے ٭سٹٹگارٹ سے پرویز اقبال جعفری کی قیادت میں آنے والے وفد۔ڈاکٹر ظفر نوری،چوہدری محمد نواز نے فہد رحمان کو مبارکباد کے ساتھ پھول پیش کئے٭جرمنی کی سب سے بڑی جرمن پاکستانی ثقافت اور بہبود ایسوسی ایشن کی طرف سے سید ثقلین شاہ اور نذر حسین نے فہد رحمان کو دلی مبارک باددی اور نیک تمناوں کے ساتھ پھولوں کے گلدستے پیش کئے ٭مہوش افتخار جو جرمنی میں نیشنل اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکی ہیں جو ڈسٹرک قونصل کی ممبر بھی ہیں۔ اس کے بعد حافظ عبد الرحمان کو خطاب کا موقع دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو خوبصورت کمیونٹی ملی ہے جس سے آپ کو پیار بھی ملے گا،تعاون بھی ملے گا، اور انشا اللہ آپ خواہش کریں گے کہ مجھے خدمت کے اور بھی تین سال مل جائیں ٭ جرمن انصاف پارٹی سے سید رضوان شاہ٭ پی پی پی سے سید عباس شاہ٭پرویز اقبال جعفری کا کہنا تھا کہ فہد رحمان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،کچھ بھی ناں کہا اور کچھ کہہ بھی گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفاعت کلیم خٹک ان کے لئے بڑا مشکل مشن چھوڑ کر گئے ہیں وہ نہایت ایماندار شخص تھے ہر کسی کے لئے ان کے دفتر کے دروازے کھلے رہتے تھے اور وہ ہر خاص و عام سے ملنے میں گریز نہیں کرتے تھے ان کی کوشش ہوتی تھی کہ کمیونٹی کی مدد کریں جہاں تک ممکن ہوتا تھا وہ کرتے بھی تھے۔ اس کے بعد مہوش افتخار نے بھی اپنا سیاسی خطاب کیا۔ سیدزاہد عباس کا بھی کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے پیشرو جو تھے ان کی خدمات بڑے عرصہ تک یاد رکھی جائیں گی جانے والوں کو لوگ بھول جاتے ہیں لیکن ہم انہیں اس لئے نہیں بھلا سکتے کہ کمیونٹی ان کی کاردگی سے بہت خوش تھی زاہد حسین اور شفاعت کلیم خٹک آپ کے لئے بہت ٹف راستہ چھوڑ کر گئے ہیں۔ہم سب لوگ بھی پاکستان کے سفیر ہیں آپ کو یقن دلواتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔ پی او ایف کے سینئر نائب صدر محمد زبیرکا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ ہم پی او اے ایف کی طرف سے فہد رحمان کو خوش آمدید کہ سکتا ہوں۔قونصلیٹ اورسفارتخانہ ہمیشہ سے کمیونٹی کے درمیان پُل کی حیثیت رکھتے ہیں جس کا ثبوت آج بھی ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔شفاعت کلیم خٹک آپ کے لئے ٹف ٹائم دے کر گئے ہیں کیونکہ وہ کمیونٹی کے دلوں میں بس چکے ہیں،یقین رکھتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے دلوں پر راج کریں گے۔ چوہدری اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جو اسٹینڈر زاہد حسین اور شفاعت کلیم خٹک چھوڑ کر گئے ہیں اس کو قائم رکھیں گے۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے ہیڈ آف چانسلری اور قائم مقام قونصل جنرل فہد رحمان نے کمیونٹی سے کچھ یوں خطاب کیا٭میڈم کی اجازت سے بہت بہت شکریہ۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ آپ سب لوگوں نے میرا خوبصورت انداز میں استقبال کیا، سب سے پہلے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کے مجھے جرمنی میں پاکستانیوں کی نمائندگی اور خدمت کرنے کا عظیم موقع ملا،آپ جیسے پیارے محنتی اور جذبہ وطن پاکستانیوں کے درمیان بیٹھ کر آج دل واقعی باغ باغ ہوا، جب سے فرینکفرٹ آیا ہوں یہاں پاکستانی کمیونٹی کا جوش ، محنت،لگن ا ور یک جہتی دکھائی دیتی ہے،یہ دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں اسی عظیم قوم کا حصّہ ہوں،آپ یہاں جرمنی میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں،کوئی ڈاکٹر، کوئی انجنیئر کوئی جرنلسٹ، کوئی کسی سیاسی پارٹی سے منسلک ہے اور وہیں پر عظیم قوم کے محنت کش مزدور بھی، جبکہ دیکھا جائے تو سیاسی،سماجی،کاروباری اور مذہبی شخصیات اپنے اپنے حصّہ کا کام کر رہے ہیں اور پاکستان کا نام روشن رکھے ہوئے ہیں، مجھے واقعی اس بات پر فخر ہے کہ آپ کی نمائندگی کا موقع ملا،ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی یہاں موجود ہیں، آپ کی محنت اور ایمانداری دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے، آپ نہ صرف اپنے خاندانوں جبکہ پورے ملک کی کی خدمت اور عزت و وقار ہیں۔ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اتنے مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے اپنی ثقافت،زبان اور اقتدار کو برقرار رکھتے ہوئے جرمن معاشرے میں ایک مقام پیدا کئے ہوئے ہیں، آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ اپنی شناخت کو کھوئے بغیر بھی اس ملک کا شہری بن سکتے ہیں اور یہی دنیا میں ہمارا مقام بلند کرتی ہے اور ممتاز بناتی ہے،قونصلیٹ جنرل آپ کے اس سفر میں ہر ممکن تعاون کی مکمل کوشش کرے گا،گذشتہ دو مہینوں سے میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے کمیونٹی کے کام کو رکنا نہیں چاہیئے،میں جب کمبوڈیا میں تھا تو سفارتخانہ کہتا تھا کہ تم ایبیسی کا نام جرگہ ہاوس رکھ دو، بتاتا چلوں کہ میں اسی جذبے سے ساتھ اپنا کام جاری رکھوں گا،ساتھ میں یہ بھی کہتا چلوں کہ قونصلیٹ میں کام کرنے والا ہر افسر، ملازم آپ کا بھائی،بیٹا اور آپ کا خادم ہے،پاسپورٹ، تصدیق یا قانونی مسئلہ ہو آپ کو ہمیشہ خوش آمدید۔اعجاز حسین پیارا کا کہنا تھا کہ زاہد حسین اور شفاعت کلیم خٹک کی طرح پاکستانی قونصلیٹ کو مثالی قونصلیٹ کا عہدہ دیں گے۔ انہوں نے نادرہ کے دفاتر اور ڈبل نیشنیلیٹی کا سوال اٹھاتے ہوئے سفیر پاکستان عزت ماآب ثقلین سیدہ کو اسٹیج پرخطاب کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت بہت شکریہ کہ آپ بلاتے ہیں اتنی عزت دیتے ہیں، میں خطاب سے پہلے نئے تعیناتی۔ہیڈ آف چانسلری اور قائم مقام قونصلیٹ جنرل فہد رحمان کو دل کی اتھہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہوں، میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے تقریب میں بلایا جاتا ہے ہر بار نئے چہرے دیکھنے کو ملتے ہیں اور تعلقات بہتر ہوتے ہیں،میں پاکستان اوورسیز الائنس فورم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہوں گی کہ بہت مثبت کام کرتے ہوئے نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ یہاں بسنے والے اوورسیز کے افراد کی بھی ہر طرح سے نمائندگی کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ہماری طاقت ہیں اور ہم آپ کی طاقت ہیں آپ جتنے مضبوط ہوں گے ایمبیسی اور قونصلیٹ بھی اتنی ہی مضبوط ہو گی، آپ جتنے مضبوط ہوں گے ہم اتنے ہی پاکستان میں بھی مضبوط ہوں گے۔اسی طرح ہماری مضبوط نمائندگی دنیا میں بھی ہو گی۔ میں کئی بار یہ بات کہہ چکی ہوں کہ آپ یہاں پر اپنے آپ کو دکھائیں،اکنامک، سوشل،سیاسی، سماجی جن میں آپ کام کر رہے ہیں، ہم سمجھ رکھنے والی قوم ہیں، ایمبیسی اپنے ہاتھ بڑھانے کے لئے قونصلیٹ بناتی ہے آپ کے پاس قونصلیٹ ہے اگر آپ کو ہماری ضرورت پڑے تو سفارتخانہ بھی آپ کے لئے موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زاہد حسین اور شفاعت کلیم خٹک نے بہت مثبت کام کئے ہیں وہ اب بھی ہر مشن کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ڈبل نیشنیلٹی جرمنوں نے کر دی ہے ہمارا کیس کیبنٹ تک ہے، سیکورٹی کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے،کوشش کر رہے ہیں ڈبل نیشنیلٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا،نادرہ کا آفس بھی عنقریب کھل جائے گا،سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے دنیا نیوز اور جذبہ نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ۔ہم آپ کے مسائل ہیڈ کورٹر تک پہنچائیں گے اور امید ہے اچھا نتیجہ نکلے گا۔ خوشی ہوئی کہ یوتھ جرمن سیاسی پارٹیوں سے منسلک ہیں ۔





































































































