
۔،۔فرینکفرٹ ویسٹ اینڈ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے قیمتی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کی چوری۔ نذر حسین۔،۔
٭12۔ بارہ اور 13۔ تیرا دسمبر کی درمیانی شب کو فرینکفرٹ کے مشہور علاقہ ویسٹ اینڈ میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے نامعلوم افراد نے قیمتی اشیاء کے علاو ہ قیمتی زیورات کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹی سیف بھی چرا کر لے گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ ویسٹ اینڈ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 12۔ بارہ اور 13۔ تیرا دسمبر کی درمیانی شب کو فرینکفرٹ کے مشہور علاقہ ویسٹ اینڈ میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے نامعلوم افراد نے قیمتی اشیاء کے علاو ہ قیمتی زیورات کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹی سیف بھی چرا کر لے گئے، رپورٹ کے مطابق کھلے ہوئے آنگن کے ذریعہ جو گارڈن(باغ) سے قابل رسائی تھا اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے، انہوں نے سونے کے کمرے (بیڈ روم) کی تلاشی لی اور مختلف زیورات کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹی سیف بھی چوری کر لی، ابتدائی تخمینوں میں چوری شدہ سامان کی قیمت کم از کم پانچ اعداد کی حد میں رکھی گئی ہے، پولیس افسران نے جائے وقوعہ سے وسیع شواہد حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


