
۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر رنگے ہاتھوں کریک ڈیلر کی گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ روز فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر 43 تینتالیس سالہ کو مشتبہ غیر قانونی منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،اب اسے منشیات اسمگلنگ کا سامنا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ریلوے اسٹیشن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بظاہر ایک خفیہ پولیس افسر جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا کی موجودگی میں منشیات (کریک) دن دہاڑے تقریباََ ساڑھے بارہ بجے فروخت کرنے والے تینتالیس سالہ شخص کو رنگے ہاتھوں موقع پر گرفتار کر کے ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں، پولیس کے مطابق وہ پولیس کی آنکھوں کے سامنے کئے سودے کر چکا تھا، جب باقاعدہ وردی پوش پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو تینتالیس سالہ شخص کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران انہیں کریک کوکین، نقدی اور کئی سیل فون ملے جس سے منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے شبہ کو تقویت ملی، افران نے نسخ۔ کی دوائیاں بھی ضبط کیں جن کے لئے گرفتار شخص خریداری کا ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔ ٭بے گھر مشتبہ شخص جو جرمنی میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے ہولڈنگ سیل میں لے جایا گیا، وہاں سے اسے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


