
۔،۔ امن اور خوشی کی رات اچانک خوفناک خواب بن گیا۔حملہ میں 16 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭نیو ساوُتھ ویلز پولیس کے مطابق (بانڈی بیچ) پر یہودی برادری کو نشانہ بنانے والی فائرنگ میں
افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ّسٹریلیا/سڈنی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویلز پولیس فورس نے ایکس پر اطلاع دی کہ (بانڈی بیچ) پر یہودی برادری کو نشانہ بنانے والی فائرنگ میں 16 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جبکہ ایک مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا، مزید 29 انتیس افراد کو اسپتال لے جایا گیا جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ٭ہنوکا٭ کے آغاز کے موقع پر ساحل سمندر پر ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ این ایس ڈبلیو کے پرائم کرس منز کا کہنا ہے کہ امن اور خوشی کی رات کو خوفناک حملہ میں تبدیل کر دیا۔ایک عینی شاہد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اس تقریب سے بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے(ہنوکا) 164 قبل مسیح۔ربینک کیلنڈر میں 3597 میں یوروشلم میں دوسرے یہودی مندر کے دوبارہ وقف کرنے کی یاد منائی۔ ہیلنا ئزڈ یہودیوں اور سیلو کیڈز کے خلاف یہودیوں کے کامیاب میکا بین بغاوت کے بعد، جیسا کہ فلیکوس اور جوز کی پہلی کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مندر میں نُو شاخوں والا موم بتی مقدس تیل کے ساتھ جلایا جاتا تھا۔سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد آسٹریلیا صدمے اور غم کی گرفت میں ہے، وزیر اعظم انتھونی البانی کا کہنا ہے کہ حکومت تمام ضروری اقدامات کے لئے تیار ہے، واضح رہے حملہ آور باپ بیٹا تھے، پچاس سالہ باپ کو ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ چوبیس سالہ بیٹے کو پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا جا چکا ہے۔آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کو سام دشمن دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے یہ بھی واضح رہے کہ کہ باپ اور بیٹے کا مقصد ابھی تک نامعلوم ہے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا اس سے وہ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق پچاس50 سالہ ہلاک ہونے والے کا نام ساجد اکرام پاکستانی بتایا جاتا ہے جبکہ بیٹے کا نام نوید ناظم جس کے پاس آسٹریلوی شہریت ہے ان کے گھر سے چھ قانونی بندوقیں برآمد ہوئی،واضح رہے ساجد کے پاس قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا لائسنس بھی تھا۔











