
۔،۔ ہفتہ کی صبح نامعلوم وجوعات کی بنا پر ماں اور بچوں پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭بیرگ کامِن روہر کے علاقہ میں ایک بیس سالہ شخص نے ایک عورت اور اس کے چار بچوں پر حملہ کر کے زخمی کر دیا،جن کی عمریں تین سے آٹھ سال کے درمیان ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بیرگ کامِن روہر۔ مقامی پولیس کے مطابق بیرگ روہر کے علاقہ میں ہفتہ کی صبح نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک 20 سالہ شخص نے ماں اور چار بچوں پر حملہ کیا، چاقو کے حملہ میں 26 چھبیس سالہ خاتون اور اس کے چار بچے جن کی عمریں بتدریج تین سے آٹھ سال تھیں شدید زخمی ہو گئے، بیس سالہ شخص مبینہ طور پر ماں کا جاننے والا تھا، رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح خاتون کے اپارٹمنٹ میں آیا اور اپارٹمنٹ میں موجود خاندان پر چاقو سے حملہ کر دیا، پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق بچوں کو آنے والی چوٹوں کو انتہائی شدید قرار دفا گیا، آٹھ سالہ بچی کو مبینہ طور پر 15 پندرہ سے 20 بیس وار کئے گئے بچی کے پورے جسم اور سر پر زخم آئے تھے، حملہ کے بعد مجرم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اپنے گھر کے تہہ خانے میں جا کر چھپ گیا، جہاں سے بعد میں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، حملے کے بعد ماں اور بچوں کو اسپتال لے جایا گیا، پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہآٹھ سالہ بچی یقینی طور پر ایمرجنسی(خطرے) میں تھی تاہم شام تک نسبتاََ مستحکم تھی، تفتیش کار اس حملے کو قتل کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔





