۔،۔ جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر اور اتحاد برائے جدت اور انصاف آنے والے الیکشن میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گیں۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر اور اتحاد برائے جدت اور انصاف آنے والے الیکشن میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر اور اتحاد برائے جدت اور انصاف آنے والے الیکشن میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گیں۔ نذر حسین۔،۔

٭الائنس فار پیس اینڈ فیئرنیس:بون الائنس فار پیس اینڈ فیئرنیسBFF کی بنیاد 30 جون2009 کو ہالوک یلدز نے رکھی تھی جبکہ الائنس فار انوویشن اینڈ جسٹس(بِگ) جس کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی جو جرمنی بھر میں تمام سیاسی سطحوں پر الیکشن لڑتی ہے، اسے دائیں بازو کی قدامت پسند ترک AKP کی جرمن شاخ سمجھا جاتا ہے۔تاہم پارٹی قیادت اس بات سے انکاری ہے، جبکہ گذشتہ سال تک ان کے تقریباََ 2000 ممبر تھے، جسٹس پارٹی ٹیم ٹوڈن ہوفر کی بنیاد 2020 میں رکھی گئی تھی جن کے گذشتہ سال تقریباََ 2.698 ممبر تھے دونوں سیاسی پارٹیاں مارچ میں آنے والے ریاستی پارلیمانی انتخابات میں اکٹھی حصّہ لینے جا رہی ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ۔ریڈروالڈ کی ایک افغانی مسجد ٭افغان اسلامک سینٹر فرینکفرٹ۔ابو حنیفہ مسجد میں ٭ جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر اور اتحاد برائے جدت اور انصاف نے ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہوئے الیکشن میں حصّہ لینے کا اتحاد کیا ہے جبکہ الیکشن میں کھڑے ہونے والے کینڈیڈیٹ کی میٹنگ رکھی گئی تھی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے حصّہ لیا جبکہ ٹیم ٹوڈنہوفر کی طرف سے سید رضوان شاہ اور (بِگ) سیاسی پارٹی کے چیئرمین ہالوک یلدز نے خود حصہ لیا۔ ٹیم ٹوڈ ن ہوفر اور الائنس فار انوویشن اینڈ جسٹس(بِگ) کے ممبران کا کہنا تھا کہ ہم اس امید سے الیکشن میں حصّہ لے رہے ہیں کہ ہماری پارٹیاں دوہرا معیار نہیں رکھتی ہیں جبکہ ہم عوام کی طرح سیاستدانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہالوک یلدز نے جرمنی بھر کے مسلمانوں اور غیر مسلم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ 15مارچ کو ہونے والے انتخابات میں ہم چھ شہروں سے لڑیں گے جس میں ٭فرینکفرٹ ٭آفن باخ ٭ویس باڈن ٭ہناوُ ٭ہاٹرس ہائیم اور مول ہائیم شامل ہیں تین شہروں میں (بِگ) BIG پارٹی سیاسی میدان میں نکلے گی جبکہ دوسرے علاقوں میں جسٹس پارٹی ٹیم ٹوڈن ہوفر حصہ لے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری پارٹی انصاف کے لئے لڑے گی، آج کے آنے والے امیدواروں میں سے کم از کم پانچ لوگوں کی سلیکشن مقامی اسمبلی میں متوقع ہیں، بِگ اور جسٹس پارٹی کا دوہرا معیار نہیں ہے ہم سب کے لئے انصاف چاہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ چینل پر دیکھنے والے افراد بھی ہماری ٹیم کا حصّہ بنیں گے اور یقیناََ انصاف کے لئے اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔ خصوصف طور پر جن افراد نے حصّہ لیا تھا ٭افغان مسجد کے بورڈ آف ڈائریکٹر نقشبندی Naqashbandi-Sadat اور سادات ٭بِگ سیاسی پارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ہولک یلدیز Haluk Yildiz٭جسٹس پارٹی کے بورڈ آف ڈاریکٹر سید رضوان شاہ Syed Rizwan Shah٭ بِگ نارتھ رائن ویسٹ فا لن کے بورڈ آف ڈائریکٹر اوزلم یلدیزOzlem Yildiz جن خواتین نے خصوصی شرکت کی ٭بِگ پارٹی کی بنڈس بورڈ۔ منور کین سیونMünevver Canseven ٭باویریا جیلف آرول Elif Arul ٭Asman Yildiz عثمان یلدیز ٭بِگ فرینکفرٹ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن۔آرزو اُن- Arzu Un ،

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں