۔،۔ ماسکو میں ایک بار پھر ایک روسی جنرل بم حملہ میں مارا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ماسکو میں ایک بار پھر ایک روسی جنرل بم حملہ میں مارا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ماسکو میں ایک بار پھر ایک روسی جنرل بم حملہ میں مارا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ریاستی تحقیقای کمیٹی نے اعلان کیا کہ لیفٹینینٹ جنرل فانیل سروروف ایک کار بم کا نشانہ بنے، دھماکہ خیز مواد گاڑی کے نیچے رکھا گیا تھا، تفتیش کار قتل کے بارے میں مختلف نظریات کا جائزہ لے رہے ہیں، ان میں سے ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ جرم یوکرائین کی سیکورٹی سروسز نے منظم طریقہ سے کیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/ماسکو۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسمس 2024 سے پہلے بھی ایک اعلی سطحی روسی فوجی بم حملہ میں مارا گیا تھا، اسی طرح کا واقعہ نے اس بار پھر اپنے آپ کو دہرایا ہے جس پر تفتیش کاروں کو ایک خاص شبہ ہے۔ ترجمان سویتلانا پیٹرینکو نے ٹیلی گرام میں لکھا ہے کہ تفتیش کار قتل کے بارے میں مختلف نظریات جا جائزہ لے رہے ہیں جن میں سے ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ جرم یوکرائین کی سیکورٹی سروسز نے منظم طریقہ سے کیا ہے،(56) سالہ لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروفنے حال ہی میں روسی جنرل اسٹاف میں ایک شعبہ کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دیں، آپ آپریشنل ٹریننگ کے ذمہ دار تھے جبکہ یوکرین کے خلاف جارحیت کی جنگ میں بھی ان کا کردار تھا، اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ جنوبی ماسکو کے ایک رہائشی علاقہ کی پارکنگ میں ہوا روسی چینل کے مطابق سروروف شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں