
۔،۔ شراب کے نشے میں دھت شرابی نے پیرا میڈیکس(ایمبولنس اہلکاروں) پر حملہ کر دیا۔ نذر حسن۔،۔
٭گذشتہ شام ایک اونچاس 49 سالہ شخص نے پیرا میڈیکس(ایمبولنس اہلکاروں) پر حملہ کر دیا، چرچ کے ملازمین کی توہین کی،ایمبولنس اہلکاروں کو لاتیں اور مکے مارے، ان کے منہ پر تھوکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شرابی شخص کو گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام کو جو چرچ میں کرسمس ٹری کے نیچے پڑا تھا، تقریباََ سہہ پہر کو غیر ذمہ دار، نشے میں دھت شخصآئیشوالڈ Eichwaldstrasse اسٹریٹ پر موجود چرچ میں رسمس ٹری کے نیچے پڑا تھا، بلانے پر ایمبولنس اہلکاروں (پیرا میڈیکس) نے مدد کرنے کی کوشش کی جس پر 49 سالہ نوجوان نے ان کی مد لینے سے انکار کرتے ہوئے 21 سالہ پیرا میڈک پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کر دیا جبکہ ایک اور مددگار کو مکے مارنے کی دھمکی دی، اس نے وہاں موجود تینوں پیرا میڈیکس کی مسلسل توہین کرتے ہوئے ان پر تھوکنے کی بھی کوشش کی، چرچ کی ملازمہ کو بھی نشانہ بنایا، اس موقع پر پولیس کی مدد لینے کے لئے گشت پولیس نے موقع پر پہنچ کر شرابی کو گرفتار کر لیا جس کے خون میں 2.64 فیصد فی ملی الکوحل تھی، اکیس سالہ خاتون کو طبی معائنہ کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا اور پولیس افسران نے ملزم کو عدالت میں پیشی تک فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے ہولڈنگ سیل میں منتقل کر دیا۔


