
۔،۔ پاکستان اوورسیز الائنس فورم ایک ادارہ جو ہر فورم پر اوورسیز پاکستانیوں کےساتھ قدم بقدم کھڑا تھا،ہے اور رہے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے زیر اہتمام چیئر مین او پی ایف سید قمر ضیاء کے ساتھ آن لائن میٹنگ رکھی جس میں اکیس نمائندوں نے مختلف ممالک سے پچیس 25 دسمبر کو حصّہ لیا،خوشخبری کی بات یہ ہے کہ اس میٹنگ کا اہتمام ہر مہینہ جاری رکھا جائے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان/اسلام آباد۔ پاکستان اوورسیز الائنس فورم جوکسی تعارف کے محتاج نہیں نے اورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چیئرمین سید قمر ضیاء کے ساتھ آن لائن میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں تقریباََ مختلف ممالک سے بتیس 32 افراد نے بھرپور شرکت کی میٹنگ میں باقاعدہ طور پر پچیس 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو اہتمام کیا گیا۔جس کا ایجنڈا مندرجہ ذیل رکھا گیا تھا ٭نادرہ کے دفاتر کا دوبارہ قیام ٭یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں ٭پاکستان اور جرمنی میں دوہری شہریت کا معاہدہ اور سمندر پار یسنے والوں (غریب الوطن) کو کب قبضہ گروپوں سے نجات ملے گی۔ یہ وہ سوال تھے جو ہر سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں سے متعلقہ تھے، میٹنگ کے دوران ہی اس بات کی شہادت مل گئی کہ چیئر مین او پی ایف سید قمر ضیاء اور ان کی ٹیم نے بہت سے پاکستانیوں کے مسئلے بخیر و خوبی حل کروا دیئے ہیں اور جو نہیں ہوئے ان کو حل کرنے کی کوشش میں ہیں اگر دیکھا جائے تو یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس کا سہرا اورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چیئرمین سید قمر ضیاء اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے سر جاتا ہے۔ ا اورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چیئرمین سید قمر ضیاء کا کہنا تھا کہ آنے والے پندرہ دن میں یعنی چھٹیوں کے بعد یقیناََ دہری شہریت کا مسئلہ (اطلاح)حل ہونے جا رہا ہے جبکہ دوسرے سوالات کے جواب میں انہوں نے مطمئن جوابات دے کر نمائندوں کے دل جیت لئے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر مہینہ میں ایک بار میٹنگ رکھیں گے اور تمام معاملات کو جلدی سے جلدی حل کرنے کی کوشش کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام بڑے ایئرپورٹس پر ہمارے نمائندے موجود ہوں تا کہ ضرورت پڑنے پر اوورسیز کی مدد کر سکیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اگر ایئر پورٹ پر کسی عملہ کی وجہ سے اگر آپ کی فلائٹ چھوٹ گئی تو انکوائری پر وہ ہی شخص آپ کو اپنے خرچے پر اُڑان کا بندوبست کرے گا، نادرہ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ عنقریب سفارتخانوں میں اور ضرورت پڑنے پر قونصلیٹ اور سفارتخانہ میں بھی نادرہ کے دفتر کھول دیئے جائیں گے تا کہ اوورسیز کی مدد کی جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں اورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چیئرمین سید قمر ضیاء نے بتایا کہ وہ دوسرے صوبوں میں بھی موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا کے ایک سو ساٹھ160 ممالک میں محنت اور جانفشانی سے کام کر کے اپنے گھر اور ملک کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔۔چیئرمین اورسیز پاکستانیز فاونڈیشن سید قمر ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ فلوقت تقریباََ پچیس ملین پاکستانی جو سمندر پار پاکستان کے سفیر ہیں، محنت مزدوری کر کے اٹھہتر78 ملین ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں، جن میں مزدور، ڈرائیور، ڈاکٹرز اور انجینئر بھی شامل ہیں، یا یوں کہنا چاہیئے کے دنیا میں جتنے بھی پیشے ہیں ہر کسی پیشہ میں پاکستانی موجود ہیں جو اپنے ملک کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔میٹنگ میں ٭ جرمنی٭فرانس٭اٹلی٭اسپین٭سویڈن٭افریقہ٭امریکا٭ بغرضیکہ ہر ملک کی نمائندگی نے بھرپور حصّہ لیا تھا۔ پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے صدر کا کہنا تھا کہ جہاں سفارتخانہ ہاتھ اُٹھا لیتا ہے ہم میدان میں نکل آتے ہیں،سب سے پہلے ناروے میں نادرہ کا دفتر کھل چکا ہے اور عنقریب دوسرے ممالک میں بھی نادرہ کے دفاتر بحال کر دیئے جائیں گے۔یہ ادارہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے کھولا گیا ہے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے جب ہم کسی بھی اوورسیز کی مدد میں اپنا حصّہ ڈالتے ہیں۔۔،ہماری یہ کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد سے جلد حل کروائے جائیں۔









