۔،۔ حمص میں علویوں کی کثرت سے مسجد میں دھماکہ،اسد کے خاتمے کے بعد پہلا مسجد پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ حمص میں علویوں کی کثرت سے مسجد میں دھماکہ،اسد کے خاتمے کے بعد پہلا مسجد پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ حمص میں علویوں کی کثرت سے مسجد میں دھماکہ،اسد کے خاتمے کے بعد پہلا مسجد پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔

٭سابقہ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعدپہلی بار شام میں حملہ آوروں نے ایک مسجد کو نشانہ بنایا اس حملے میں آٹھ افراد جاں بحپ اور اٹھارہ کے قریب لوگ زخمی ہوئے،ابتدائی طور پر حملہ آور نامعلوم تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شام/حمص۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابقہ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعدپہلی بار شام میں حملہ آوروں نے ایک مسجد کو نشانہ بنایا اس حملے میں آٹھ افراد جاں بحپ اور اٹھارہ کے قریب لوگ زخمی ہوئے،ابتدائی طور پر حملہ آور نامعلوم تھے، وزارت داخلہ نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے اور تقریباََ ایک سال کے بعد کسی مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شامی ٹیلی ویثرن پر آنے والی تصاویر میں دھماکے کے بعد ایک تباہ شدہ مسجد دکھائی گئی ہے، سرکاری خبر رساں ایجنسی سنا نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم افراد نے مسجد میں دھماکہ خیز مواد نصب کبا تھا جو نماز جمعّہ کے دوران پھٹ گیا، حمص ملک کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے اور دارالحکومت دمشق کے شمال میں تقریباََ نوے 90 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ تقریباََ ایک سال قبل اسد کے خاتمے کے بعد شام میں کسی مسجد پر یہ پہلا حملہ ہے رپورٹ کے مطابق مسجد میں بنیادی طور پر علوی اقلیت کے لوگ آتے ہیں جس سے اسد کا تعلق بھی ہے۔ واضح رہے جون میں دمشق میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ میں خود کش حملہ میں پچیس 25 افراد ہلاک جبکہ ساٹھ 60 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ہزارت داخلہ نے اس حملہ کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کو قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں