
۔،۔ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے لئے ضابطہ اخلاق کو پورا کر لیا گیا۔نذر حسین۔،۔
٭سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان برلن کی سرکاری پوسٹ پر یہ نوٹس دیکھا جا سکتا ہے، جس پر تقریباََ آٹھ سال کی جدوجہد شامل ہے بالآخر۔جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ضابطہ اخلاق کو پورا کر لیا گیا ہے،جرمنی اب ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جن کے ساتھ پاکستان کی دوہری شہریت کا انتظام ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ سفیر پاکستان، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، امیگریشن آفیسر کے سامنے ہر کسی کا ایک ہی سوال ہوتا تھا کہ جی کب تک یہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کا عمل مکمل ہو گا آج سرکاری طور پر یہ نوٹس جاری کیا جا چکا ہے، اب جرمن شہریت کے لئے درخواست دینے والے پاکستانی نثراد جرمن باشندوں کو اب اپنی پاکستانی شہریت ترک کرنے کی ضرورت نہیں، جبکہ ان پاکستانی نثراد جرمن شہریوں کی جانب سے قومیت کی بحالی کا طریقہ کار، جنہوں نے پہلے ہی اپنی پاکستانی شہریت ترک کر دی تھی جلد ہی شیئر کی جائے گی تا کہ وہ بھی دوہری شہریت کے حامل ہو سکیں، اس کا کریڈٹ۔ سفیر پاکستان، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور ان اداروں کو جاتا ہے جنہوں نے اس مسئلہ پر اپنی اپنی آواز اُٹھائی جبکہ حالیہ دنوں میں ہی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چیئرمین کے ساتھ تقریباََ ڈیڑھ گھنٹے کی آن لائن میٹنگ جس کا پاکستان اوورسیز الاءئنس فورم جرمنی بندوبست کیا تھا جس میں تقریباََ دنیا بھر سے بتیس افراد نے حصّہ لیا تھا اس موضوع پر بات چیت کی گئی تھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ بڑے دنوں کی چھٹیوں کے بعد آپ کو خوشخبری سنائی جائے گی اور ہوا بھی ایسے ہی جس پر اب بھی کئی لوگوں کو یقین نہیں آتا۔
