۔،۔ سونے کی کان پر مقامی رہائشی باہم جھگڑ پڑے،متعدد کی ہلاکت کا خدشہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ سونے کی کان پر مقامی رہائشی باہم جھگڑ پڑے،متعدد کی ہلاکت کا خدشہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سونے کی کان پر مقامی رہائشی باہم جھگڑ پڑے،متعدد کی ہلاکت کا خدشہ۔ نذر حسین۔،۔

٭ٹھیکیدار کمپنی اور مقامی شہریوں کے درمیان سونے کی ایک کان کے معاملہ پر جھگڑا، تصادم کے نتیجہ میں جانی و مالی دونوں طرح کا نقصان، صوبہ طہار کا یہ ضلع تاجکستان کی سرحد سے جڑا ہوا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان/تاجکستان۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے ایک ذمہ دار نے خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کو بتایا کہ ٹھیکیدار کمپنی اور مقامی شہریوں کے درمیان سونے کی ایک کان کے معاملہ پر جھگڑا، تصادم کے نتیجہ میں جانی و مالی دونوں طرح کا نقصان، صوبہ طہار کا یہ ضلع تاجکستان کی سرحد سے جڑا ہوا ہے، افغان وزارت تیل و معدنیات کے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ تشدد کب شروع ہوا، البتہ ایک مقامی رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ سونے کی کان میں کام کرنے والوں نے ایک مقامی رہائشی کو ہراساں کیا اور اس پر تشدد کے نتیجہ میں کچھ دن پہلے تنازعہ پیدا ہوا۔مقامی شہری نے (اے ایف پی) کو یہ بھی بتایا کہ سونے کی کان میں کام کرنے والے کارکنوں کے ساتھ تصادم کے نتیجہ میں کئی افراد کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جبکہ اس کے بعد کان میں کام کرنے والے علاقہ سہ فرار ہو گئے۔ واضح رہے افغانستان میں سونے کی کانوں کے علاوہ دیگر معدنیات٭ قمتی پتھروں، سنگ مر مر، کوئلے، تانبا، لیتھئیم اور کئی دیگر معدنیات بھی افغانستان میں زیر زمین پائی جاتی ہیں جن کی مالیت کا اندازہ ایک ٹریلین ڈالر سے بھی زائد ہے۔ یہ اندازہ امریکا اور اقوام متحدہ کے ارکان نے 2010 سے 2013 کے درمیان لگایا تھا۔ طالبان کی حکومت نے ملک میں امن و امان کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ہماری زیر زمین موجود دولت اور قیمتی معدنیات کے درپے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں