
۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔حاجی افتخارالدین ارشد قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭حاجی افتخارالدین ارشد قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں، ان کی نماز جنازہ بروز جمعرات بوقت (سات بجے۔19:00 uhr) جامع مسجد غوثیہ۔پاک دارالسلام گوِنَر اٹراسے 18 ریڈروالڈ ادا کی جائے گی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔حاجی افتخارالدین ارشد قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں، نہایت ہی ملنسار، فرینکفرٹ کی مشہور و معروف مذہبی۔ سماجی اور کاروباری شخصیت،آج صبح کے وقت اللہ کریم کی رحمتوں میں چلے گئے۔ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒقیامت کے روز ایمان والوں کی کیفیت یا قبر میں مومنین اور اللہ والوں کی کیفیت کے متعلق بیان فرماتے ہیں۔آج یعنی مر کر قبر میں جانے کے دن ہمیں گھبرانے کی کیا ضرورت ہے،آج گھبرانا نہیں چاہیئے کیونکہ جس خالق و مالک کے فرمان کے مطابق زندگی کے شب و روز گزارے ہیں،آج تو اس کی عطاوں کا دن ہے، آج اس مالک و خالق سے شرف ملاقات کا دن ہے،آج جب اس سے ملاقات کا شرف حاصل ہو گا تو اس کی عنایات بے بایاں کا دروازہ کھول دیا جائے گا، کیونکہ عنقریب وہ لمحات آنے ہالے ہیں جن کی خاطر دل مچلتا رہا ہے یعنی اللہ تعالی کی رضاء کا وقت، نبی کریم ﷺسے قبر میں ملاقات کا وقت،دنیا کے قید خانے سے آزادی کا دن۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کے صدقے حاجی افتخارالدین ارشد کے آنے والے لمحات میں آسانی فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے(آمین ثم آمین) موت ایک پُل ہے جو دوست کو دوست کے ساتھ ملا دیتی ہے۔
ان کی نماز جنازہ بروز جمعرات شام سات 19:00بجے بتاریخ 8 جنوری جامع مسجد غوثیہ۔پاک دارالسلام گوِنَر اٹراسے 18 ریڈروالڈ میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
Jamia Masjid Ghausia -Pak Darul-salam Gwinnerstr 18 60388 Frankfurt am Main

حاجی افتخارالدین ارشد
