۔،۔ آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے سے بارہ سالہ یوکرینی بچہ ہلاک۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے سے بارہ سالہ یوکرینی بچہ ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے سے بارہ سالہ یوکرینی بچہ ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ایک یوکرینی خاندان باد گا سٹائین کے قریب کروئس گوگل پہاڑ پر آف پیسٹ سفر کر رہا تھا جو تقریباََ (دو ہزار سات سو میٹر) کی بلندی پر ہے،ایک برفانی تودہ ٹوٹنے سے بچہ تودے کے نیچے دب گیا جسے دوبارہ زندہ کرنے کے لئے پینتالیس منٹ تک کوشش کی گئی لیکن وہ نہ بچ سکا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا باد گا سٹائین کے قریب کروئس گوگل پہاڑ جو تقریباََ (دو ہزار سات سو میٹر) کی بلندی پر ہیاچانک برفانی تودہ گرنے سے بارہ سالہ بچہ دب گیا، پہاڑی ریسیکیو سروس کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر بچے کو زندہ کرنے کی کوششیں پینتالیس منٹ کے بعد ترک کر دی تھیں، ریسیکیو کے مطابق بچے کا تعلق یوکرین سے تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ برف کی پرانے اسنو پیک کے ساتھ مضبوطی نہیں ہوتی، باد گا سٹائین ماونٹین ریسیکیو سروس کے ترجمان (رولینڈ پفنڈ) کا کہنا تھا کہ سلیب برفانی تودے بار بار بغیر کسی واضح وزن کے دراڑ پڑنے سے گر جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں