۔،۔ سوئٹزرلینڈ میں اشفاق احمد کی طرف سے شاندار قوالی کے پروگرام کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ سوئٹزرلینڈ میں اشفاق احمد کی طرف سے شاندار قوالی کے پروگرام کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سوئٹزرلینڈ میں اشفاق احمد کی طرف سے شاندار قوالی کے پروگرام کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭سوئٹزرلینڈ کی ممتاز کاروباری شخصیت اشفاق احمد کی طرف سے سحر ریسٹورنٹ والی سیلین میں شاندار قوالی کا پروگرام ترتیب دیا گیا،جس کو اکرام سہگل نے اسپانسر کیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ/والی سیلین۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر والی سیلین کے سحر ریستورنٹ میں ایک قوالی کا خوبصورت اور شاندار پروگرام ترتیب دیا گیا، جس کو اکرام سہگل نے سپانسر کیا جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ممتاز بزنس مین اشفاق احمد نے پروگرام کو ترتیب دیا۔ پروگرام میں مشہور صوفی قوال نعمان حیدر نے ٭تو کجا من کجا، شاہ مردان علی نے آفرین آفرین جی نہیں لگدا سنا کر لوگوں کے دل مُوہ لئے، ناظرین کی فرمائش پر فرمائشی قوالیوں نے صوفیانہ ماحول کو گرما دیا جس سے ناظرین بے حد خوش تھے، محفل میں حاضر ناظرین نے پروگرام کو بہت سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے خوبصورت پروگرام روٹین کے ساتھ ہونے چاہیں، تقریب کے اختتام پر حاضرین محفل کی پاکستانی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں