۔،۔ فرینکفرٹ میں چوکس پولیس آفیسرز نے پچیس 25 سالہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ میں چوکس پولیس آفیسرز نے پچیس 25 سالہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ میں چوکس پولیس آفیسرز نے پچیس 25 سالہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭کوکین٭اوپیئڈز٭ٹائلڈائن٭ایمفیٹامائن اور کیٹامین منشیات اور دوائیوں کے کئی پیکج ملنے پر نوجوان کو گرفتار کر لیا جبکہ رہائش گاہ کے لئے سرچ وارنٹ کی درخواست دائر٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں نہ صرف ایک جبکہ کئی جگہیں مخصوص ہیں جہاں نشہ آور مرد و خواتین کو منشیات فروش مل جاتے ہیں، اسی سلسلہ میں سٹی سینٹر میں کونسٹابلر واخے بھی ایک مشہور جگہ ہے جہاں ہر وقت کئی کئی منشیات ڈیلر شکر لگاتے نظر آتے ہیں جبکہ جند میٹر کے فاصلہ پر پولیس تھانہ بھی موجود ہے، گذشتہ شام کو ایک چوکس پولیس کی گشتی پولیس نے کونسٹابلر واخے کے قریب ایک (ای۔ الیکٹرک سکوٹر) پر سوار نوجوان کو اسکوٹر پر مطلوبہ لائسنس پلیٹ کی کمی پر روکنا چاہا اگرچہ نوجوان نے کئی ہتھکنڈوں سے گشتی پولیس سے بچنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے جلدی سے بھاگنے اور نمبر پلیٹ کی بنا پر اسے روک لیا، تلاشی کے دوران پولیس نے منشیات اور نشہ آوردوائیوں کے کئی پیکج ملے جو منشیات کے کاروبار کے لئے مخصوص اشیاء تھیں ان میں ایک گرام سے زیادہ کو کین٭اوپیئڈز٭ ٹائلڈائن ٭ایمفیٹامائن اور کیٹامین بھی شامل تھے اس کے پاس غیر قانونی دوربین والا ڈنڈہ بھی تھا۔ افسران نے تمام اشیاء قبضہ میں لے لیں اور سرکاری وکیل سے سرچ وارنٹ موصول کئے کہ رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی جا سکے، تلاشی کے دوران کئی موبائلز فونز بھی برآمد ہوئے جنہیں ضبط کر لیا گیا جبکہ پولیس افسران کو کئی دستاویزات بھی ملے جن سے منی لانڈرنگ کے شبہات پیدا ہوئے، فوجداری تفتیشی محکمہ ینے تفتیش اپنے ہاتھ لے لی۔ پولیس کاروائی مکمل ہونے پرنوجوان کو چھوڑ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں