
۔،۔ مشرقی نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں سلسلہ وار حادثات میں تین افراد ہلاک اور گیارہ زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭پیڈر بورن کے قریب موٹر وے۔ اے چوالیس پر برف باری اور مائنس درجہ حرارت کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں صبح سویرے سڑک کی برفیلی حالت میں حاثات پیش آئے جن میں تین افراد ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا۔ مقامی رپورٹ کے مطابق پیڈر بورن کے قریب موٹر وے۔ اے چوالیس A44 پر برف باری اور مائنس درجہ حرارت کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں صبح سویرے سڑک کی برفیلی حالت میں حاثات پیش آئے جن میں تین افراد ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں،بیلیفیلڈ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق یہ حادثات کا سلسلہ پیڈ بورن ضلع میں مارسبرگ اور لشٹناوُ جنکشا کے درمیان پیش آیا، تقریباََ ڈیڑھ بجے کئی موٹر سائیکل سواروں نے نے سڑک کی برفیلی حالت کو محسوس کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی، رپورٹ کے مطابق ایک حادثہ میں جس میں ایک ٹرک اور کاغذ سے لدے نیم ٹریلر شامل تھے، سیمی ٹریلر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو کیبن سے نہیں بچایا جا سکا جبکہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس ترجمان کے مطابق سڑک کی برفیلی حالت اور پھسلن دونوں سمتوں میں حادثات کا باعث بنی۔پولیس ترجمان کے مطابق سڑک پر برفیلی پھسلن کی بنا پر تقریباََ سترہ اضافی حادثات ہوئے جن میں زخمی ہونے کے علاوہ املاک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کاسل جانے والے کیرج وے پر دو ہلاکتیں ہوئیں۔




