۔،۔ افغانستان میں برفانی طوفان سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ افغانستان میں برفانی طوفان سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ افغانستان میں برفانی طوفان سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭کئی دنوں کی شدید برفباری نے ملک کے کچھ حصّو ں میں لوگوں کی صورتحال کو مزید مشکل میں ڈال دیا، بہت افراد ہلاک اور زخمی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان/کابل/سالنگ ٹنل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں برفانی طوفان سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق شدید طوفانی برفباری اور بارش نے کم از کم اکسٹھ 61 افراد کی جان لے لی اور دیگر ایک سو دس 110 زخمی ہوئے ہیں، ایجنسی کی زپورٹ کے مطابق برفانی طوفان نے گذشتہ تین دنوں کے اندر تقریباََ ساڑھے چار سو 450 مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا، رپورٹ کے مطابق یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں جو شیئر کئے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ملک کے تقریباََ نصف صوبے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں، بنیادی طور پر شمالی اور وسطی افغانستان میں سالنگ ٹنل، جو کے دارالحکومت کابل کو شمالی صوبوں سے ملانے والی ایک اہم راستہ ہے برف باری کے باعث بند کر دی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق یہ بندش تین دنوں سے نافذ العمل ہے جبکہ ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری اور بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ افغانستان بدستور دنیا کا سب سے بڑے انسانی بحران والے علاقوں میں سے ایک ہے، لاکھوں لوگ امداد کے محتاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں