
۔،۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے ایک رہائشی پلازہ سے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد۔ نذر حسین۔،۔
٭ یہ واقعہ ایبٹ آباد روڈ پر رہائشی پلازہ میں پیش آیا۔ کمرے میں تین دوست رہائش پذیر تھے۔مانسہرہ پولیس اور ریسیکیو نے لاشیں کنگ عبد اللہ اسپتال منتقل کر دیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مانسہرہ۔ نجی ٹی وی،مقامی میڈیا اور پولیس کے مطابق یہ واقعہ مانسہرہ میں ایبٹ آباد روڈ پر پیش آیا ہے۔روڈ پر موجود پلازہ کے ایک کمرے میں تین دوست رہائش پذیر تھے، جاں بحق افراد کی شناخت (نعیم عمر۔سترہ سال)۔(وقاص عمر اکتیس سال)۔(ذیشان صدیق عمر بتیس سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مانسہرہ پولیس اور ریسیکیو نے لاشیں کنگ عبد اللہ اسپتال منتقل کر دیں، رپورٹ کی مطابق شبہ ہے کہ تینوں نوجوانوں کی موت جنریٹر سے خارج ہونے والی زہریلی گیس کے باعث ہوئی ہے۔
