۔،۔ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوٹل سے دو منشیات ڈیلر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوٹل سے دو منشیات ڈیلر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوٹل سے دو منشیات ڈیلر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭دو مشتبہ منشیات فروشوں کو ٹرین اسٹیشن ڈسٹرکٹ میں ایک ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی گشتی پولیس کی رپورٹ کے مطابق محتاط پولیس افسران نے دو افراد کو مشکوک حرکتیں کرتے دیکھا، افسران کا خیال درست ثابت ہوا، جب دونوں افراد کچھ ہی دیر بعد ایک ہوٹل میں داخل ہوئے تو پولیس افسران ان کے تعاقب میں ان کے کمرے تک پہنچے، تلاشی کے دوران کمرے میں موجود دونوں افراد کے قبضے سے پچاس گرام کوکین، سترہ گرام ایک اور مشتبہ مادہ، کریک اور کوکین بنانے کے لئے استعمال ہونے والی مختلف اشیاء اور کئی سو یورو نقدی بھی قبضے میں لے لی گئی، ہوٹل کے دونوں مہمانوں کو گرفتار کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا، ایک کو جج کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ دوسرے کو پولیس کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ جبکہ دونوں افراد کو کافی مقدار میں منشیات کی مشتبہ اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں