۔،۔ گرین لینڈ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی دھمکی۔امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کرنا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ گرین لینڈ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی دھمکی۔امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کرنا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ گرین لینڈ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی دھمکی۔امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کرنا۔ نذر حسین۔،۔

٭ہر نئی صبح۔ ہر روز نیا بیان۔کبھی کسٹم ڈیوٹی لگانے کی دھمکی تا کہ گرین لینڈ کے جزیرے کو حاصل کرنے کی کوشش کے لئے دباوُ ڈالا جا سکے دوسری طرف ڈنمارک کے سرکاری نشریاتی ادارے نے جمعّہ کو اعلان کیا کہ کوپن ہیگن کی جانب سے گرین لینڈ بھیجی گئی افواج کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر امریکا نے ڈنمارک کے اس خود مختار علاقہ پر حملہ کیا تو وہ لڑائی کے لئے تیار رہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/ڈنمارک/یورپی یونین/گرین لینڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٭نیو یارک پوسٹ٭ کو دیئے گئے ایک انٹرویو جو ہفتہ کے روز شائع ہوا، میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن گرین لینڈ کے ان علاقوں پر اپنی خود مختاری نافذ کر دے گا جہاں امریکی اڈے موجود ہیں۔ یہ خبر)رائٹرز) کے حوالہ سے بتائی گئی ہے کہ ٭ٹرمپ کی یہ نئی دھمکی انتظامیہ اور یورپ جیسے روائیتی اتحادیوں کے درمیان دشمنی پر مبنی ہفتے کے اختتام کے بعد آئی ہے، اس دوران ٹرمپ نے کچھ یورپی شراکت داروں پر کسٹم ڈیوٹی لگانے کی دھمکی دی تھی تا کہ گرین لینڈ کے جزیرے کو حاصل کرنے کی کوشش کے لئے دیاوُ ڈالا جا سکے۔ قبل اذیں بھی امریکی صدر نے کچھ اعلانات دھمکیوں کی صورت میں دیئے تھے جبکہ معاملات کچھ ٹھنڈے پڑ گئے تھے جبکہ یورپ نے ڈنمارک کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بحران کے عرج پر (آٹھ) یورپین ممالک نے ڈنمارک کے فوجیوں کے ساتھ فوجی مشقوں میں حصّہ لینے کے لئے اپنے افسران کی ایک محدود تعداد گرین لینڈ روانہ کر دی تھی۔ ایک باخبر ذریعہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس جزیرے پر موجود امریکی اڈوں کو امریکی خود مختاری کے تابع کرنے کا معاملہ زیر بحث نہیں تھا۔ دوسری طرف ڈنمارک کے سرکاری نشریاتی ادارے نے جمعّہ کو اعلان کیا کہ کوپن ہیگن کی جانب سے گرین لینڈ بھیجی گئی افواج کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر امریکا نے ڈنمارک کے اس خود مختار علاقہ پر حملہ کیا تو وہ لڑائی کے لئے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں