
۔،۔ شدید برفانی طوفان کے دوران امریکی ریاست میں نجی طیارہ اُڑان بھرتے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکا میں گذشتہ چند دنوں سے جاری شدید برفانی طوفان کے دوران امریکی ریاست مائن کے شہر بینگور سے پرواز بھرنے والا نجی طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا، طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے،حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر پینتالیس19:45 منٹ پر پیش آیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/مائن/بینگور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گذشتہ چند دنوں سے جاری شدید برفانی طوفان کے دوران امریکی ریاست مائن کے شہر بینگور سے پرواز بھرنے والا نجی طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا، طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے،حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر پینتالیس19:45 منٹ پر پیش آیا، فیڈرل ایوی ایشن ایڈ منسٹریشن نے مزید بتایا کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تعاون سے کرے گی، ابتدائی طور پر طیارے میں سوار آٹھوں افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں رکھتے اور نہ ہی کوئی سرکاری تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔تاہم واقہ سے باخبر ایک سرکاری عہدہ دار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارے کے فوراََ گرنے کے بعد ایک آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا جبکہ یہ بات پیر کے روز خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بھی بتائی۔ طیارہ ٹیکساس سے پرواز کے بعد ریاست مائن پہنچا تھا، ایک عینی گواہ کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے لئے بمشکل زمین سے اوپر اٹھا،پھر وہ ہلنے لگا اور الٹ کر اپنی چھت کے بل گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔امریکا برفانی طوفان کی زد میں ہے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کہیں نیچے گر چکا ہے جبکہ برف باری اور دھند ی وجہ سے حد نگاہ میں شدید کمی واقع ہو رہی ہے۔
