
۔،۔ نقدی(کیش) رقم کے لئے یورپین یونین کے نئے قانون 2027 میں نافذ ہوں گے۔ نذر حسین۔،۔
٭کاروباری حضرات کے لئے ہاضح ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ بہت سی چیزیں ممکن ہوں گی، 10,000 یورو کی حد کے علاوہ،ایک نچلی حد بھی مستقبل میں اپنا کردار ادا کرے گی اور وہ ہے 3,000 یورو اس کا بھی ڈیٹا ریکارڈ کرنا ہو گا۔یہ قانون اور اضافی قواعد پہلی بار پورے یورپ میں یکساں طور پر لاگو ہوں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یورپین یونین۔ مقامی میڈیا کے مطابق یورپین یونین 10 جولائی 2027 سے یورپین یونین کی واحد مارکیٹ میں کاروبار اور خود ملازمت کرنے والے افراد کو صرف 10,000 یورو تک کی نقد رقم قبول کرنے یا ادا کرنے کی اجازت ہو گی، اس سے زیادہ رقم کی ادائیگی بینک ٹرانسفر، کارڈ یا کسی اور ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقہ سے ہونی چاہیئے جبکہ یہ ضابطہ صرف کاروباری لین دین پر لاگو ہو گا اس کا مقصد بڑی رقم کی بے قابو نقل و حرکت کو روکنا ہے۔ یورپین یونین رکن ممالک کو سخت قومی حدیں اتعارف کرانے کی اجازت دیتی ہے، تاہم جرمنی فی الحال کسی اضافی قابندی کا منصوبہ نہیں بنا رہا جبکہ شناختی تصدیق اور دستاویزات کے تقاضے پہلے سے ہی 10,000 یورو سے زیادہ کی نقد ادائیگیوں پر لاگو ہوتے ہیں، یہ تقاضے اپنی جگہ پر رہیں گے اور نئے قوانین کے متوازی نافذ ہوں گے، دیگر خصوصی شعبے، جیسے قیمتی دھاتوں کی تجارت یا ریئل لسٹیٹ کی خریداری، ان کی اپنی پہلے سے متعارف کرائی گئی حدود کو جاری رکھیں گے۔تین ہزار کی رقم روز مرہ کی زندگی میں کیوں زیادہ اہم ہو جائے گا، واضح رہے نئے سال سے 3,000 یورو سے زیادہ کی ادائیگیوں کے لئے شناخت کی تصدیق ہے، اس رقم سے اوپر، تجارتی فروخت کنندگان کو یہ ریکارڈ کرنا چاہیئے کہ وہ کس کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں اور اس معلومات کو دستاویز کریں، زیادہ تر صارفین کے لئے یہ حد بڑی حد تک غیر متعلقہ ہے، سوائے مہنگی الیکٹرانکس یا فرنیچر جیسی بڑی خریداریوں کے لئے
،