۔،۔ 14 سالہ لڑکا ڈوسلڈورف کے جنوب میں واقع ڈور ماگن کی جھیل میں مردہ پایا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ 14 سالہ لڑکا ڈوسلڈورف کے جنوب میں واقع ڈور ماگن کی جھیل میں مردہ پایا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ 14 سالہ لڑکا ڈوسلڈورف کے جنوب میں واقع ڈور ماگن کی جھیل میں مردہ پایا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ڈوسلڈورف ڈور ماگن کی ایک جھیل میں اریٹیریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ نوجوان کے جسم پر زخموں کے نشانات سنگین جرم کی نشاندہی کرتے ہیں، اس کی چوٹیں قتل کا اشارہ دیتی ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈوسلڈورف/ڈور ماگن۔مقامی پولیس اور میڈیا کے مطابق ایک راہگیر نے ایک لرزہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ڈورماگن کی جھیل میں ایک نوجوان کی لاش دیکھی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکالا اس کے جسم پر موجود چوٹیں قتل کا اشارہ دیتی ہیں یہ کہنا تھا مقامی پولیس ترجمان کا، پولیس نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ مرنے والے کی عمر 14 سال ہے اور اس کا تعلق ایریٹریا کے ملک سے ہے اور وہ ڈور ماگن میں میونسپل روائش کی سہولت میں رہتا سھا جبکہ پبلک پراسیکیوٹر جین جیکو بیک کا کہنا ہے کہ 14 سالہ نوجوان کا پہلے سے کوئی مجرمانہ رقکارڈ نہیں تھا، تفصیل بتاتے ہوئے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بدھ کی شام تقریباََ 17:00 بجے ایک راہگیر نے نوجوان کی لاش دریافت کرنے پر لرزہ خیز انکشاف کیا اور پولیس کو الرٹ کیا، پیرا میڈک صرف نوجوان کو مردہ قرار دے سکتا تھا جبکہ تفتیش کاروں نے رات گئے تک جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کئے۔ جمعرات کو دن کی روشنی میں پولیس افسران نے آس پاس کے علاقوں کی کھنگال ڈالا اور پولیس کے غوطہ خوروں نے ممکنہ قتل کے ہتھیار کے لئے جھیل میں تلاشی لی، سرکاری وکیل کے مطابق ابھی تک انتہائی بازو یا نلس پرستانہ مقصد کا کوئی اشارہ نہیں ملا، پولیس کو فوری طور پر ایسے گواہوں کی تلاش ہے جو واقعہ یا مجرم کے بارے میں معلومات فراہم عر سکیں، والدین کو بیٹے کی موت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں