
۔،۔سینکڑوں کلو گرام کوکین کی اسمگلنگ۔دو ماہ کے اندر فرینکفرٹ کی علاقائی عدالت کا فیصلہ۔ نذر حسین۔،۔
٭تینتالیس سے اٹھاون سال کی عمر کے سات مردوں کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔مدعا علیہان کو ساڑھے چار سال سے گیارہ سال تک کی قید کاٹنا ہو گی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارتھ رائن ویسٹ فیلیا/باویریا/اٹلی /سوئٹزرلینڈ۔۔ منشیات کے بڑے کھلاڑیوں نے فرینکفرٹ کے علاقے میں پانچ نام نہاد بنکر اپرٹمنٹس میں رقم اور کوکین چھپائی ہوئی تھی، اس گروہ نے تقریباََ پانچ سو کلو گرام کوکین اور بھنگ کی اسمگلنگ کی جس کی قیمت تقریباََ دس الین یورو سے بھی زیادہ ہے۔ اسمگلروں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ کے لئے کم از کم انیس گاڑیوں کو ڈبوں سے لیس کر رکھا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق گروپ کے کل تینتیس ملزمان یا کاروباری شراکت داروں میں سے اٹھارہ کو اب تک جرمنی اور بیرون ملک سے گرفتار کیا جا چکا ہے، تینتیس میں سے سات اس وقت۔ کروشیا، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ میں زیر حراست ہیں۔





