۔،۔ غزہ کے شاندار مستقبل کے لئے کام کریں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ غزہ کے شاندار مستقبل کے لئے کام کریں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ غزہ کے شاندار مستقبل کے لئے کام کریں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ نذر حسین۔،۔

٭غزہ کے شاندار مستقبل کے لئے کام کریں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا (امن بورڈ) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب، قیام امن اور گورنس کا عزم۔ امریکی صدر کا غزہ ریلیف پیکج کے لئے سات ارب ڈالر کی فراہمی کے عہد کا اعلان٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/غزہ۔ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس جمعرات کے روز شروع ہوا، ا کونسل میں پینتالیس 45 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ غزہ کے مستقبل سے متعلق حل طلب مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں غزہ اور مشرق وسطی کے شاندار مستقبل کے لئے کام کرنے کا عہد کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہچکچاہٹ کا شکار ممالک بھی امن کونسل میں شمولیت اختیار کر لیں، غزہ کی صورتحال کو انتہائی پیچیدہ قرار دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ وہاں ابھی بہت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کا حصول بہت مشکل ہے لیکن ہم اسے حاصل کر لیں گے جبکہ غزہ میں گُڈ گورننس کے قیام کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ چین اور روس بھی ان کا ساتھ دیں گے اور کوششوں میں شریک ہوں گے۔ امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکا امن کونسل کے لئے دس 10 ارب ڈالر کا حصّہ ڈالے گا، نُو ارکان نے غزہ ریلیف پیکج کے لئے سات ارب ڈالر فراہم کرنے کے عہد کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی بات کریں گے۔ امن کونسل کے اجلاس میں جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ، امریکی مندوبین، سابق برطانوی وزیر اعظم، وزیر اعظم پاکستان اور دیگر شخصیات بھی خطاب کریں گی اور توقع ہے کہ ٹونی بلیئر کونسل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں