
۔،۔ اخوت سویڈن کی طرف سے صحت عامہ اور عام بیماریوں کے بارے میں عوامی آگاہی کے لئے ہیلتھ سیمینار کا انعقاد۔ ڈاکٹر عارف کسانہ۔،۔
٭ اخوت سویڈن کی طرف سے صحت عامہ اور عام بیماریوں کے بارے میں عوامی آگاہی کے لئے ہیلتھ سیمینار کا انعقادکیا گیا جس کا مقصد لوگوں کو صحت کے حوالہ سے جدید اور طبی تحقیق کی روشنی میں عام فہم انداز میں معلومات فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے اور خاندان کی صحت کو بہتر سے سہتر بناسکیں۔یہ سیمینار (سرطان) کے مرض کے حوالہ سے تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن/سٹاک ہوم۔ ڈاکٹر عارف کسانہ صدر اخوت سویڈن کا کہنا ہے کہ اخوت سویڈن کی طرف سے صحت عامہ اور عام بیماریوں کے بارے میں عوامی آگاہی کے لئے ہیلتھ سیمینار کا انعقادکیا گیا جس کا مقصد لوگوں کو صحت کے حوالہ سے جدید اور طبی تحقیق کی روشنی میں عام فہم انداز میں معلومات فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے اور خاندان کی صحت کو بہتر سے سہتر بناسکیں۔یہ سیمینار (سرطان) کے مرض کے حوالہ سے تھا جس میں ماہر ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے سرطان کے مرض کے بارے میں تمام اہم معلومات کو آسان اردو زبان میں شرکاء تک پہنجائیں، سیمینار کا اہتمام مقامی فتیا اسکول کے ہال میں کیا گیا، سیمینار میں کینسر کیوں ہوتا ہے؟اس کی مختلف اقسام کیا ہیں؟ بچاوُ کے طریقہ کار کیا ہیں؟ صحت مند خوراک، جدید علاج اور دیگر اہم تفصیلات کو وضاحت سے بتایا گیا، سیمینار سے ٭ڈاکٹر حسن ناصر ٭ڈاکٹر محمد کاشف اور ڈاکٹر نادیہ کریم نے شرکاء کو تصاویر اور سلائیڈز کے ذریعہ سرطان کے مرض کے حوالہ سے جدید طبی تحقیق اور علاج کے بارے میں بتایا جبکہ سیمینار کے اختتام پر شرکاء سیمینار نے طبی ماہرین سے سولات بھی کئے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف اخوت سویڈن کے نائب صدر عمران کھوکھر کو ملاجبکہ انہوں نے نعتیہ کلام بھی پیش کیا، اخوت سویڈن کے جنرل سیکریٹری ابرار اکبر نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اخوت سویڈن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے تمام معاونین کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جو اخوت سویڈن کو اپنے عطیات دیتے ہیں،اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف کسانہ کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے ملنے والے عطیات سے اخوت فاونڈیشن پاکستان کی فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ انہوں نے اخوت کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کا خصوصی پیغام بھی دیا جس میں انہوں نے اہل سویڈن کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ اخوت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، اپنی زکواۃ، صدقات، فدیہ اور عید سے پہلے فطرانہ بھی اخوت کو دیں، ہیلتھ سیمینار کے اختتام پر طبی ماہرین کا شکریہ ادا کیا گیا اور اخوت بورڈ کے اراکین ٭نوید چوہدری ٭یاسین سلیمی اور سدرہ قاضی نے ڈاکٹروں کو یاد گاری شیلڈز بھی پیش کیں۔ شرکاء سیمینار نے اس سلسلے کو بہت پسند کیا اور ایسے سیمینار جاری رکھنے کی درخواست بھی کی۔







