
۔،۔ جرمنی اوبر فرانکن میں ایک شخص نے۔بیوی، دو بچے اور خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ضلع بامبرگ سٹرولن ڈورف کے اپارٹمنٹ میں جمعہ کی شام کو چار لاشیں ملیں،مرنے والوں میں قاتل باون سالہ ٭اونچاس سالہ بیوی ٭چودہ سالہ بیٹا اور چھ سالہ بیٹی شامل ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بامبرگ/سٹرولن ڈورف۔ مقامی پولیس اور میڈیا کے مطابق مالک مکان نے کرایہ داروں سے رابطہ کی کوشش کی فون نہ ملنے پر اس نے فوراََ پولیس کو مطلع کر دیا، پولیس افسران جب موقع پر پہنچے تو افسرا ن کو اپارٹمنٹ میں سے چار لاشیں ملیں، جرمنی اپر فرانکونیا میں ایک باپ پر اپنی بیوی، اپنے دو بچوں اور خود کو گولی مارنے کا الزام ہے، پولیس کے مطابق جمعّہ کی شام ضلع بامبرگ کے سٹرولن ڈورف کے ایک اپارٹمنٹ سے ملی، مرنے والوں میں باون سالہ شخص ٭اونچاس سالہ بیوی ٭چودہ سالہ بیٹا اور چھ سالہ بیٹی شامل ہیں، تفتیش کاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ باون ساللہ جرمن شخص کے پاس متعدد آتشیں اسلحہ تھا جبکہ تمام ہتھیاروں کا لائسنس بھی تھا، پولیس ترجمان کے مطابق یہ شخص شکاری تھا جبکہ کھیلوں میں بہترین شوٹر کی حبثیت سے جانا جاتا تھا۔ ہتھیاروں کی مخصوص اقسام ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مالک مکان نے پولیس کو مطلع کیا کیونکہ وہ کرایہ داروں تک رسائی حاصل نہیں کر سکا تھا پولیس کو فون پر رابطہ کے دوران بتایا گیا کہ اپارٹمنٹ سے مشکوک قسم کی بدبو بھی آ رہی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق موت کا صحیح وقت ابھی تک واضع نہیں۔لاشوں کے فرانزک معائنہ کے بعد ہی مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔




