۔،۔ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں لاٹھی سے حملہ متاثرہ شخص شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں لاٹھی سے حملہ متاثرہ شخص شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں لاٹھی سے حملہ متاثرہ شخص شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ جمعرات فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے متاثرہ شخص کے سر پر ڈنڈے مار کر اسے شدید زخمی کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، چند روز کے بعد بے گھر فرد کو گذشتہ شام ریلوے اسٹیشن کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریلوے اسٹیشن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعرات فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے متاثرہ شخص کے سر پر ڈنڈے مار کر اسے شدید زخمی کر دیاتھا، رپورٹ کے مطابق واقعہ کے دن سہہ پہر 15:00 بجے متاثرہ شخص ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ملتی سڑک میونچنر اسٹریٹ پر تھا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص اپنے شکار کے قریب پہنچا اور اس کے سر پر ڈنڈے مار کر اسے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، متاثرہ شخص کے سر پر شدید زخم آنے پو کافی خون بہا۔ حملے کا مشاہدہ کرنے والے ایک گواہ نے تصویروں میں مشتبہ شخص کو پہچان لیا جیکہ شناخت شدہ بے گھر مشتبہ شخص کی کئی دنوں تک جاری رہنے والی تلاش کے بعد پولیس افسران نے ملزم کو گذشتہ شام ریلوے اسٹیشن کے علاقے سے تحویل میں لے لیا، جسے آج ہی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں