۔،۔ فن کاروں نے اڑسالیس48 سالہ خاتون کو دن دہاڑے لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فن کاروں نے اڑسالیس48 سالہ خاتون کو دن دہاڑے لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فن کاروں نے اڑسالیس48 سالہ خاتون کو دن دہاڑے لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ روڈل ہائیم کے علاقہ میں۔ فن کاروں نے اڑسالیس48 سالہ خاتون سے قریبی اسپتال کا ایڈریس پوچھا، خاتون نے ان کی مدد کرنا چاہی، جتنی دیر میں خاتون نے ایڈریس بتایا اتنی ہی دیر میں فنکار خاتون نے گلے سے سونے کی چین اتار لی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈل ہائیم۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اڑسالیس48 سالہ خاتون تقریباََ صبح دس10:00 بجے لانگے ویگ پر چہل قدمی کر رہی تھی کہ اچانک ایک گاڑی اس ی طرف بڑھی اور قریب آ کر رکی، مرد ڈرائیور (مجرم) نے خاتون سے درخواست کی کہ سیل فون پر قریبی اسپتال کی نساندہی کر دے، اڑتالی س سالہ خاتون نے مدد کی خاطر تعمیل کی جبکہ دوسری مجرم موقع کی تلاش میں تھی موقع ملتے ہی خاتون کے گلے سے بھاری سونے کی چین اتار لی، اسی دوران خاتون کو دس یورو کا نوٹ اور ایک انگوٹھی دے کر شکریہ ادا کرتے ہوئے چل دیئے، جوڑے کے جانے کے فوراََ بعد خاتون کو اس بات کا احساس ہوا کہ اس کے گلے سے سونے کی ایک موٹی چین غائب تھی۔چور ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔ مرد کی عمر چالیس سے پینتالیس سال بتائی گئی ہے۔ مشرقی یورپی شکل و صورت، منبوط پٹھوں کی ساخت، گہرے بھورے درمیانی لمبائی کے گھو نگھرالی بال، مونچھیں، سر مئی لمبی بازو کی قمیض بات چیت مشرقی لہجہ۔ خاتون بھی تقرباََ چالیس اور پینتالیس سال کی عمر کی ہو گی، مشرقی یورپی شکل، پتلی نیلی آنکھیں، سر پر اسکارف اور سفید پولکل نقطوں اور قتوں کے ساتھ گہرا سرخ لباس، گاڑی کا رنگ سرمئی۔ پولیس کو گواہوں کی تلاش۔ پولیس ایسے فنکاروں کے بارے میں کئی بار انتباہ کر چکی ہے۔ ایسے افراد مسکین صورت بنا کر مدد کی ضرورت کا بہانہ کرتے ہیں، توجہ ہٹانے کے حربے استعمال کرتے ہیں جیسا کہ نقشہ دکھانا یا موبائل پر ایڈریس ٹائپ کرنا، اسی دوران شکریہ شکریہ کی آڑ میں متاثرین سے چوری کر لینا، ایسی صورت میں ہوشیار رہیں،اپنے اور ایڈریس پوچھنے والے میں فاصلہ رکھیں، خصوصی طور پر اجنبیوں کو زیادہ قریب نہ آنے دیں، چوری میں ناکامی کے باعث وہ کسی زبردستی سے بھی گریزنہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں