۔،۔ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب الحق کا آغاز کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب الحق کا آغاز کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب الحق کا آغاز کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب الحق کا آغاز کرنے کے بعد چند ہی گھنٹوں میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم سرزمین افغانستان میں گاڑ دیئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان/پاکستان۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی ڈرامائی طور پر بڑھ گئی، جس کے نتیجہ میں براہ راست تصادم کا نیا دور شروع ہوا۔ ایک بار پھر دشمن نے پاکستانی فوج اور عوام کو للکارا ہے اور وہ بھی نریندرا مودی کی سیاست کی پیروی کرتے ہوئے انہیں ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں ہوا کہ تم کس قوم کے ساتھ پنگا لے رہے ہو،واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، یہ جنگ افغانی طالبان نے شروع کی ہے جن کا کوئی دین اور مذہب ہے ہی نہیں، اگر ان کا کوئی دین یا مذہب ہوتا اور حرام کی موت مرنے کے لئے خودکشی کا کھیل نے کھیلتے اور مسلمانوں کو مساجد میں شہید نہ کرتے۔ ان کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے، ابھی تک وہ جنگیں پاکستان کے شہ زور پر لڑتے رہے ہیں۔ آج افغانیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں؟ کرتے ہیں۔ افغانستان، امریکا، اسرائیل اور بھارت یہ وہ ملک ہیں جنہوں نے پاکستان کو ہمیشہ بری نظر سے دیکھا ہے، آج کے بعد انشا اللہ افغانستان کبھی بھی پاکستان پر حملہ کی جرت نہیں کرے گا۔ حضرت علی کا فرمان یاد آتا ہے ان کا کہنا ہے کہ جس کے ساتھ نیکی کرو اس کے شر سے بچو،ان ہی لوگوں کو پاکستان نے پناہ دی اور آج تک پاکستانی اناج ان کو سپلائی کر رہا ہے، ان شر پسند لوگوں کے لئے پاکستان یورپ کی حیثیت رکھتا تھا۔ ان لوگوں نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے یہ دس مئی کو بھول جائیں گے۔ افواج پاکستان نے کبھی اپنا سر جھکنے نہیں دیا اور نہ ہی جھکنے دیں گے، پاکستان سے باہر بسنے والے کروڑوں پاکستانی اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاکستان کی جوابی کاروائی پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا جواب ہے، پاکستان نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ مزید اشتعال انگیزی کا ٭فوری اور سخت٭ جواب دے گا۔ یہصورتحال ایک خطرناک ایکشن ری ایکشن سائکل کو ظاہر کرتی ہے جو خطے کو مزید عدم استحکام کا شکار کر رہی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں