۔،۔ فرینکفرٹ کی گلیوں اور بازاروں میں چوریاں، اب تو فرینکفرٹ کے قبرستان بھی چوروں سے محفوظ نہیں رہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ کی گلیوں اور بازاروں میں چوریاں، اب تو فرینکفرٹ کے قبرستان بھی چوروں سے محفوظ نہیں رہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کی گلیوں اور بازاروں میں چوریاں، اب تو فرینکفرٹ کے قبرستان بھی چوروں سے محفوظ نہیں رہے۔ نذر حسین۔،۔

٭کچھ عرصہ سے فرینکفرٹ کی گلیوں،بازاروں اور گھروں میں چوریاں عام ہو چکی تھیں اب فرینکفرٹ گریس ہائیم کے قبرستان سے قبر کی سجاوٹ بھی چوری ہو گئی، دونوں نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس متاثرین اور گواہوں کو تلاش کر رہی ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گریس ہائیم/والڈ شول اسٹریٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایک رہائشی نے رات کو ساڑھے گیارہ بجے گریس ہائیم کے قبرستان سے آنے والی مشکوک آوازیں سننے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا، جس پر گریس ہائیم کے ارد گرد گشتی پر موجود پولیس کی تمام گاڑیوں کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر گریس ہائیم کے قبرستان پہنچیں، پولیس نے دو لوگوں کو قبرستان کی دیوارکے اوپر سے جنوب کی طرف چھلانگ لگا کر بھاگتے ہوئے دیکھا، پولیس کے مطابق کافی تلاش کے بعد بھی ملزمان کا سزاغ نہ مل سکا۔ قبرستان سے چوری کی گئی سجاوٹ کچھ ہی دور جو مجرموں نے فرار ہونے کے درمیان پھینک دی تھی مل گئی، دیکھنے پر دیکھا گیا کہ کم از کم دو قبریں واضح طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ تاہم تباہ شدہ قبروں کی کل تعداد ابھی تک زیر تفتیش ہے۔ قبر کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ممکنہ متاثرین سے کہا جاتا ہے کہ وہ قبرستان کی انتطامیہ کو یا پولیس کو کسی بھی نقصان یا چوری کی اطلاع دیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں وردی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ساتھ گشت بڑھا رہی ہے، پولیس قبرستان کی انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطہ میں ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قبرستانوں کے آس پاس کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں