۔،۔پچیس سالہ نوجوان کا فرینکفرٹ سٹی سینٹر میوزیم  کا دورہ جیل پر جا کر ختم ہوا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔پچیس سالہ نوجوان کا فرینکفرٹ سٹی سینٹر میوزیم کا دورہ جیل پر جا کر ختم ہوا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پچیس سالہ نوجوان کا فرینکفرٹ سٹی سینٹر میوزیم کا دورہ جیل پر جا کر ختم ہوا۔ نذر حسین۔،۔

٭پچیس سالہ نوجوان نے فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں میوزم کا دورہ کیا اسی دوران سیکورٹی گارڈ نے اسے اپنی جیب میں معلوماتی پینل ڈالتے ہوئے دیکھنے پر روکا۔پچیس سالہ نوجوان نے زبانی تکرار کے بعد سیکورٹی گارڈ کی توہین کی۔گشتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ایک پچیس سالہ نوجوان فرینکفرٹ سٹی سینٹرکے ایک میوزیم میں وزٹ پر گیا سیکرٹی گارڈ نے جب دیکھا کہ نوجوان اپنی جیب میں کئی معلوماتی پینل ڈالے جا رہا ہے، سیکورٹی گارڈ جب اس کے قریب پہنچا تو اس سے زبانی تکرار ہوئی جس پر پچیس سالہ نوجوان نے سیکورٹی گارڈ کی توہین کی، گشتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر پچیس سالہ شخص کو چیک کیا اس کے پاس سے مختلف شناختی کارڈ برآمد ہوئے جو چوری کئے گئے تھے، پولیس افسران نے چوری شدہ اشیاء کو ضبط کرنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا، چیکنگ کے دوران معلوم پڑا کہ اس شخص کے تو وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے کیہنکہ وہ ایک دفعہ جرمانہ ادا نہیں کر سکا تھا، پولیس نے اپنی کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد اسے جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں