۔،۔ کینیا کے دارالحکومت میں طوفانی بارش کی بنا پر کم از کم تئیس 23 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ کینیا کے دارالحکومت میں طوفانی بارش کی بنا پر کم از کم تئیس 23 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کینیا کے دارالحکومت میں طوفانی بارش کی بنا پر کم از کم تئیس 23 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭نیروبی میں سیلاب سے کم از کم تئیس افراد ہلاک ہو گئے۔کینیا کے دارالحکومت میں طوفانی بارش کا ریلا لوگوں اور کاروں کو بہا لے گیا، پورا شہر پانی کے اندر ہے، محکمہ موسمیات نے مزید موسلا دھار بارش کا عندیہ دیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیا/نیروبی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے دارالحکومت میں طوفانی بارش کی بنا پر کم از کم تئیس 23 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طوفانی بارش کے ریلے لوگوں اور کاروں کو بہا لے گئے، محکمہ موسمیات نے مزید موسلا دھار بارش کا عندیہ دیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق کئی افراد کی موت بجلی کی تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی، امدادی کارکنوں اور فوج کو ہفتہ کے روز لاپتہ افراد، گھروں اور کاروں میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے تعینات کئے گئے۔ پولیس کے مطابق دارالحکومت کے کچھ حصوں میں پاور گرڈ ڈاون رہا، سڑکوں، کاروباری اداروں اور دیگر انفرا سٹریکچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ نیروبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر متعدد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ صدر ولیم روٹو نے سیلاب اور متعدد اموات کو المناک قرار دیا، روٹو نے کہا کہ حکومت جانوں کے تحفظ کے لئے تیزی سے کام کر رہی ہے جبکہ صدر ولیم روٹو نے قومی ذخائر سے امدادی سامان جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں