۔،۔ ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ  کے زیر اہتمام اجتماعی عید الفطر کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام اجتماعی عید الفطر کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام اجتماعی عید الفطر کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہمیشہ کی طرح عید الفطر کے موقع پر اجتماعی عید الفطر کا اہتمام شہر سے باہر (ہار ہائیم) کے ایک بڑے ہال میں کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑے مذہبی جوش خروش، عقیدت اور فیملیز ماحول میں عیدمنائی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہار ہائیم۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہمیشہ کی طرح عید الفطر کے موقع پر اجتماعی عید الفطر کا اہتمام شہر سے باہر (ہار ہائیم) کے ایک بڑے ہال میں کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑے مذہبی جوش خروش، عقیدت اور فیملیز ماحول میں عیدمنائی،مفتی ممتاز حسین پیرزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا رمضان المبارک،فطرانہ،عید الفطر کے اغراض و مقاصد کیا ہے پر مکمل پر مغز خطاب فرمایا، جرمنی بھر سے مسلم کمیونٹی نے نماز عید الفطر میں بھرپور شرکت کی،خصوصی طور پر فیملیز اپنے بچوں سمیت عید الفطر ادا کرنے حاضر ہوئے تھے۔چھوٹے بچے عمر نے اللہ کے نام بیان کئے۔ مفتی ممتاز حسین پیرزادہ اور ممتاز مذہبی شخصیت پیرزادہ سید نظام الدین قطبی چشتی نے بھی نورانی خطاب کیا۔نماز عید الفطر تقریباََ ٹائم پر پڑھا دی گئی۔ امت مسلمہ کی سلامتی، کشمیر اور فلسطین کی آزادی جبکہ ایران کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعا فرمائی گئی، نماز کے بعد، باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور ناشتہ کے دورا ن دیر تک بات چیت چلتی رہی اور ایسے ہی خواتین بھی دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ میں مصروف رہیں۔ نماز کے بعد خواتین، بچوں اور بڑوں کے لئے خصوصی طور پر لاہوری چھولے، اور حلوہ سے تواضع کی گئی جو دیر تک چلتی رہی۔ وہاں پر پاکستانی ماحول دیکھنے کو ملا نمازی فرٹ پر بیٹھے ہیں،دسترخوان لگا ہوا ہے اور بچے،بوڑھے اورخواتین مزے سے اپنا ناشتہ کرتے دکھائی دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں