۔،۔ کانگریس کے چوبیس 24 ڈیموکریٹ ارکان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ کانگریس کے چوبیس 24 ڈیموکریٹ ارکان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کانگریس کے چوبیس 24 ڈیموکریٹ ارکان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔

٭ کانگریس کے چوبیس 24 ڈیموکریٹ ارکان نے ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے معزول کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ آئین کی پچیسویں ترمیم کو فعال کرنے کا مطالبات میں شدت آ گئی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/امریکا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ۃوال سٹریٹ جرنلۃ نے رپورٹ دی ہے کہ کانگریس کے چوبیس 24 ڈیموکریٹ ارکان نے ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے معزول کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ آئین کی پچیسویں ترمیم کو فعال کرنے کا مطالبات میں شدت آ گئی، اس ترمیم کی چھوتھی شق کے مطابق صدر کو اس صورت میں عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے جب یہ سمجھا جائے کہ وہ ٭اپنے عہدے کے اختیارات اور فرائض سرانجام دینے کے قابل نہیں رہے٭بطور صدر ٹرمپ اس پر اعتراض اُٹھا سکتے ہیں، لیکن نظریاتی طور پر نائب صدر اور کابینہ کے ارکان ان کے اعتراض کو کالعدم قرار دے سکتے ہیں جس کے بعد حتمی فیصلہ کانگریس کے ہاتھ میں ہو گا۔ اگر یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے قانون سازوں کے پاس ووٹنگ کے لئے (اکیس) دن کا وقت ہو گا جبکہ اس دوران نائب صدر صدارتی فرائض سنبھالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں