۔،۔ فرینکفرٹ بورن ہائیم کے علاقہ میں بچوں کی ویگن کے ساتھ کیبل چوروں کو پکڑ لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ بورن ہائیم کے علاقہ میں بچوں کی ویگن کے ساتھ کیبل چوروں کو پکڑ لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ بورن ہائیم کے علاقہ میں بچوں کی ویگن کے ساتھ کیبل چوروں کو پکڑ لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭کیبل، ڈاون پائپ کے ٹکڑے(الوہ دھات) چرانے والوں کو گشتی پولیس نے صبح کے 04:20 بجے فرینکفرٹ بورا ہائیم کے علاقہ سے گرفتار کر لیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گشتی پولیس نے گشت کے دوران بدھ کی صبح کو تین افراد کو دیکھا جو بورن ہائیم کے علاقے میں بچوں کی ویگن(کنڈر ویگن) لے کر جا رہے تھے پولیس نے شک کی بنا پر تینوں افراد کو روک لیا کہ رات گئے بچوں کی ویگن وہ بھی بغیر کسی خاتون کے تین مرد کنڈر ویگن دھکیلتے ہوئے جا رہے ہیں، گشتی پولیس نے اٹھاون سالہ جوڑے اور سترہ سالہ نوجوان کو پوچھ گچھ کے لئے روک لیا، پتہ چلا کہ اٹھاون سالہ خاتون کا وارنٹ گرفتاری بھی تھا، پولیس نے کاغذی کاروائی کے بعد اسے حوالات میں بند کر دیا گیا جبکہ اٹھاون سالہ مرد کو کاروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا، جبکہ سترہ سالہ نوجوان کو یوتھ ویلفیئر آفس کے حوالہ کر دیا گیا جو کہ بیرون ملک لاپتہ نابالغ کے طور پر درج تھا۔ پولیس نے مشتبہ مسروقہ سامان برآمد کرنے کے بعد گواہوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں