۔،۔ 11  ستمبر کے حملوں کے ذمہ دار القاعدہ کے رہنماء کی تقریباََ ایک دہائی پر محیط تلاش کا خاتمہ 2 مئی کو کیاگیاتھا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ 11 ستمبر کے حملوں کے ذمہ دار القاعدہ کے رہنماء کی تقریباََ ایک دہائی پر محیط تلاش کا خاتمہ 2 مئی کو کیاگیاتھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ 11 ستمبر کے حملوں کے ذمہ دار القاعدہ کے رہنماء کی تقریباََ ایک دہائی پر محیط تلاش کا خاتمہ 2 مئی کو کیاگیاتھا۔ نذر حسین۔،۔

٭آپریشن ٭جیرو نیمو٭پاکستان ایبٹ آباد میں صرف (نُو 9 منٹ) میں مکمل ہو گیا تھا، یہ کہنا تھا رابرٹ او نیل کا جنہوں نے اسالٹ رائفل سے بن لادن کے سر میں تین گولیاں مار کرہلاک کیا تھا، جو اپنی بیوی کے پیچھے کھڑا تھا،اس کے بعد ایک تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کو دھماکہ سے اس لئے اُڑا دیا گیا تھا تا کہ وہ پاکستانی حکام کے ہاتھ نہ لگ جائے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایبٹ آباد۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پندرہ برس بعد اسامہ بن لادن آپریشن کے آخری نُو منٹوں کی تفصیلات کچھ ایسی تھیں، امریکی اہلکار رابرٹ نیل نے نیو یارک پوسٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس مشن کا مقصد ان امریکیوں کا انتقام لینا تھا جو گیارہ ستمبر کو ہلاک کئے گئے تھے۔رابرٹ نیل نے بتایا کہ ٹیم کے ارکان اس امکان کے لئے تیار تھے کہ شاید وہ زندہ واپسنہ آئیں اسی وجہ سے ان کے لئے سب سے مشکل لمحہ مشن پر روانگی سے قبل اپنے بیوی بچوں کو الوداع کہنا تھا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ وہ شاید اپنے بیوی بچوں کو دوبارہ نہ دیکھ سکیں، انہوں نے افغانستان سے پرواز کے بعد ٹھیک (ساڑھے بارہ بجے) لینڈنگ کے بعد پورا آپریشن صرف نُو منٹ میں مکمل کیا، بن لادن کے بیٹے کے ساتھ جھڑپ کے بعد ٹیم کے ارکان اوپری منزل تک پہنچ گئے جہاں القاعدہ کا سربراہ اپنی بیوی کے پیچھے کھڑا تھا، رابرٹ نیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے بن لادن کو فوراََ پہچان لیا اور اپنی رائفل اسالٹ سے اس کے سر میں تین گولیاں پیوست کر دیں، اس کے بعد ایک تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کو دھماکہ سے اس لئے اُڑا دیا گیا تھا تا کہ وہ پاکستانی حکام کے ہاتھ نہ لگ جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کا خطرناک ترین مرحلہ واپسی کے (نوے منٹ) کا فضائی سفر تھا جو پاکستانی حدود میں جنگی طیاروں کے ذریعہ روکے جانے کے خوف میں گزرا، یہ خوف اس وقت تک ہماری رگوں میں دوڑتا رہا جب پائلٹ نے انہیں افغانی فضائی حدود میں داخلے کی اطلاع دی جسے ٹیم کے ارکان نے اپنی نجات کا اصل لمحہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں