
۔،۔ جرمنی کے شہر لائپزِگ میں مہلک حادثہ (2) ہلاک درجنوں زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر لائپزِگ میں مہلک حادثہ (2) ہلاک درجنوں زخمی جبکہ تین افراد شدید زخمی حالت میں ہیں، تینتیس سالہ شخص نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جبکہ ڈرائیور کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لائپزِگ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ مہلک واقعہ جرمنی کے شہر لائپزِگ میں پیش آیا، رپورٹ کے مطابق نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک تینتیس سالہ شخص نے گاڑی کو ہجوم پر چڑھا دیا جس کی بنا پر دو افراد ہلا جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، گرفتار شدہ مجرم جرمن شہری ہے۔ پولیس چیف رینے کے مطابق پیدل چلنے والے ایک مصروف علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کے وقت گاڑی کی اسپیڈ تقریباََ (ستر اور اسی کلو میٹر) فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ جان بوجھ کر گیا گیا ہے یا ایک حادثہ تھا، پولیس کے مطابق یہ شخص جرمنی کا ہی رہائشی ہے اور اس کی پیدائش بھی لائپزگ ہی کی ہے۔ وزیر و صدر مائیکل نے ابتدائی بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل مرحلہ میں اہل خانہ کے ساتھ ہیں ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ قانون کی حکمرانی کا اطلاق پوری سختی سے کیا جائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جائے وقوعہ پر فوری اور سوچ سمجھ کر مدد فراہم کی۔



