
۔،۔اجتماعی نماز عید الاضحی بروز بدھ مورخہ 27 مئی کو صبح 09:00 بجے نارتھ ویسٹ اسٹڈٹ میں ادا کی جائے گی۔ نذر حسین۔،۔
٭منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے زیر اہتمام اجتماعی نماز عید الاضحی بروز بدھ مورخہ 27 مئی کو صبح 09:00 بجے نارتھ ویسٹ اسٹڈٹ میں ادا کی جائے گی، برائے مہربانی با وضو،وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی جائے نماز ساتھ لائیں، خواتین کے لئے خصوصی اہتمام،نماز کے فوراََ بعد ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام ہو گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سال باوُ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ۔ سب سے اہم اسلامی تہوار(قربانی کا تہوار)تمام اسلامی کمیونٹی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کی طرف سے عید مبارک، آئیں اس حوبصورت دن کا آغاز اپنوں سے مل کر منائیں،ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز مل کر اجتماعی نماز عید ادا کریں، ایک دوسرے کے گلے لگیں، ایک دوسرے کا پیار حاصل کریں، غلطیاں کوتاہیاں معاف کروانے کا دن۔نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میڈ (ساڑھے تین ہزار3500 گاڑیوں کی پارکنگ آپ کی منتظر، خود بھی تشریف لائیں اپنے یار دوستوں اور فیملیز کو بھی اجتماعی عید الاضحی کی دعوت یں، دعوت کے بعد ہمیشہ کی طرح آپ کو ریفریشمنٹ پیش کی جائے گی جبکہ خواتین کے لئے۔علیحدہ اہتمام کیا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی آپ کا اپنا ادارہ ہے اسے سپورٹ کریں، آپ کی شرکت ہمارے لئے باعث فخر ہو گی۔
