
۔،۔ ہیسن کے شمالی علاقہ میں برفیلی پھسلن سڑک پر حادثہ جس میں اڑتیس38 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭والڈ اِیک فرانکن برگ ضلع میں ٹریفک حادثہ میں اڑتیس38 سالہ نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ تریپن 53سالہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کور باخ/والڈ اِیک فرانکن برگ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ والڈ اِیک فرانکن برگ کورباخ میں اس وقت پیش آیا جب برفیلی سڑک پر ایک اڑتیس سالہ شخص اپنی گاڑی(اوپل کورسا) پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا، گاڑی جھومتی ہوئی دوسری طرف سے آنے والی سڑک پر چڑھ گئی جہاں ایک تریپن سالہ خاتون گاڑی چلا رہی تھی وہ بھی اپنے آپ کو بچا نہ سکی دونوں گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں اڑتیس سالہ شخص موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ تریپن سالہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے تخمینہ کے مطابق تقریباََ دونوں گاڑیوں کا نقصان بیس ہزار یورو کے لگ بھگ ہے، جبکہ دیکھا جائے تو گاڑیاں مرمت کے قابل رہی ہی نہیں یعنی کے ٹوٹل کریش۔ امدادی کاروائیوں اور حادثہ کی تحقیقات کی وجہ سے کاونٹی کی سڑک تقریباََ چار گھنٹوں تک مکمل بند رہی۔


