
۔،۔ کولمبیا کی بحریہ نے بیچ سمندر میں ستائیس27 ٹن کوکین ضبط کر لی۔ نذر حسین۔،۔
٭آسٹریلیا، پانامہ، کوسٹا ریکا اور ایل سلواڈور کی سیکورٹی فورسز بھی آپریشن میں شامل تھیں، کولمبیا کی بحریہ نے بیچ سمندر میں ستائیس27 ٹن کوکین ضبط کر لی، صدر گستاوُ پیٹرو کے اعلان کے مطابق بحر الکاہل میں کئی بحری جہازوں سے منشیات ضبط کی گئی ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کو لمبیا/امریکا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا دنیا کا سب سے بڑا کوکین پیدا کرنے والا ملک ہے، اقوام متحدہ کے مطابق ملک میں 250,000 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ منشیات کے لئے زیر کاشت ہے، جو دنیا کے کوکا کی کاشت کے رقبے کا تقریباََ 65 فیصد ہے، منشیات کو بحر الکاہل اور کیریبین سمندروں سے امریکا یا بحر اوقیانوس کے پار یورپ تک اسمگلنگ کی جاتی ہے،حالیہ مہینوں میں امریکی فوج نے کیریبین اور بحر الکاہل میں منشیات لے جانے کے شبہ میں (اسپیڈ بوٹس) Speedboatsپر بار بار حملے کئے ہیں رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اسی 80سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔واشنگٹن میں حکومت نے کولمبیا کو ایک ایسے ملک کے طور پر پر بھی درجہ بندی کیا ہے جو غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا ہے، امریکا نے کولمبیا کے صدر پیٹرو پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن کاروائی نہ کرنے پر پابندی عائد کر دیں۔ کولمبیا کی بحریہ نے سمندر میں ستائیس ٹن کوکین پکڑی ہے جبکہ صدر پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ بحر الکاہل میں کئی جہازوں سے ٹنوں کے لحاظ سے منشیات ضبط کی گئی ہیں اس آپریشن میں آسٹریلیا، پانامہ، کوسٹا ریکا اور ایل سلواڈور کی سیکورٹی فورسز نے بھی حصّہ لیا۔امریکا بوگوٹا کی حکومت پر منشیات کی اسمگلنگ نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے کا الزام لگاتا ہے، جبکہ کولمبیا کی بحریہ نے بغیر کسی خونریزی کے کارٹیلوں کو ایک اہم دھچکا پہنچایا ہے۔





