
۔،۔ جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں (مرزا روحیل بیگ)کی لکھی گئی کتاب۔کالم کہانی۔کی تقریب پذیرائی کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭(مرزا روحیل بیگ) مصنف، ممتاز کالم نگار اور قانون دان کی لکھی گئی کتاب۔کالم کہانی۔کی تقریب پذیرائی سٹٹگارٹ کی معروف۔کاروباری، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیت محمد احسن تارڑ اور برادران تارڑ کی طرف سے کی گئی جس میں کثیر افراد نے شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/بُون۔ (مرزا روحیل بیگ) مصنف، ممتاز کالم نگار اور قانون دان کی لکھی گئی کتاب۔کالم کہانی۔کی تقریب پذیرائی سٹٹگارٹ کی معروف۔کاروباری، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیت محمد احسن تارڑ اور برادران تارڑ کی طرف سے کی گئی جس میں کثیر افراد نے شرکت کی،تقریب کی صدارت میزبان محمد احسن تارڑ نے کی، میزبان اور صدر محفل محمد احسن تارڑ کا کہنا تھا کہ مرزا روحیل بیگ کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کا کہنا تھا کہ مرزا روحیل بیگاپنی تحریروں کے ذریعہ یورپ بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کرتے ہیں جبکہ ان کا طرز تحریر ٭سادہ ٭دلچسپ اور گہرائی کا حامل ہے، مقررین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ کتاب کالم کہانی پاکستان اور جرمنی کے درمیان پُل کر کردار ادا کر سکتی ہے، مقررین نے مرزا روحیل بیگ کی علمی و ادبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، ممتاز مصنف اور کالم نگار مرزا روحیا بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام شرکاء کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ادبی کام کو سراہا ہے، کسی بھی لکھنے والے لکھاری،مصنف اور کالم نگار کی زندگی میں سب کچھ بہت اہم ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر آپ کی تحریروں کو ادبی ذوق رکھنے والوں کے دلوں میں جگہ نہیں ملتی تو یہ سب کامیابیاں اور کتابیں غیر اہم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرا سب سے بڑا اعزاز یہی ہے کہ میرے لفظوں کو بہت محبتیں ملیں ہیں جو کے مجھے سرشار رکھتی ہیں۔




