۔،۔ فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر قتل کی کوشش ناکام مجرم گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭4 جولائی 2026 کی صبح تقریباََ 03:00 بجے فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے کارگو سٹی ساوُتھ میں قتل کی کوشش کا واقعہ پیش آیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایئر پورٹ/کارگو سٹی ساوُتھ میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر اونچاس سالہ اور ایک انسٹھ سالہ ٹرک ڈرائیور ڈیوٹی کے دوران آمنے سامنے آ گئے، تکرار کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے رپورٹ کے مطابق انسٹھ سالہ شخص نے اونچاس سالہ شخص کے چہرے پر فلائنگ کک لگائی، پھر اس کے پیٹ میں کسی تیز دھار آلہ سے وار کیا اور موقع سے فرار ہو گیا، زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ہنگامی سرجری کی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق اب اس کی جان خطرے سے باہر ہے۔،پولیس نے کچھ ہی دیر بعد مشتبہ شخص کو کارگو سٹی نارتھ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

