۔،۔اس طرح کے پروگرام کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے،ایسے پروگراموں سے لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں اپنے نوجوانوں کو اپنی ثقافت سے آگاہی ملتی ہے (قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک)۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔اس طرح کے پروگرام کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے،ایسے پروگراموں سے لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں اپنے نوجوانوں کو اپنی ثقافت سے آگاہی ملتی ہے (قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک)۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اس طرح کے پروگرام کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے،ایسے پروگراموں سے لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں اپنے نوجوانوں کو اپنی ثقافت سے آگاہی ملتی ہے (قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک)۔نذر حسین۔،۔

٭ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کراچی کمیونٹی جرمنی کی طرف سے عید گالا کی تقریب کا پروکار اہتمام کیا گیا، جس میں نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے لوگوں نے حصّہ لیا، جرمنی بھر سے اسٹوڈنٹ نے بھی تقریب میں حصّہ لے کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے، دیکھا جا سکتا تھا کہ ہر طرف چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں تتلیوں کی طرح اڑتی دکھائی دے رہی تھیں۔تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیدر ارلن باخ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کراچی کمیونٹی جرمنی کی طرف سے عید گالا کی تقریب کا پروکار اہتمام کیا گیا، جس میں نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے لوگوں نے حصّہ لیا، جرمنی بھر سے اسٹوڈنٹ نے بھی تقریب میں حصّہ لے کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے، دیکھا جا سکتا تھا کہ ہر طرف چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں تتلیوں کی طرح اڑتی دکھائی دے رہی تھیں۔تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک تھے، تقریب کا پروگرام دو ننھی منی بہنوں نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، زبیر ترمزی نے سرور قونین کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے،لائبہ ملک نے بہت ہی پیاری آواز میں بردہ شریف پیش کی،تین بہن بھائیوں نے اللہ کے محبوب پیارے ہیں محمد۔قونین کی آنکھوں کے ستارے ہیں محمد سنایا،پروگرام کا مقصد ہی بچوں میں خوشیاں بانٹنا تھا۔بچوں کے لئے ڈرائنگ کارنر بھی بنایا گیا تھا جس میں بچوں نے مختلف تصویروں میں رنگ بھرے جیتنے والے بچوں میں انعام بھی تقسیم کئے گئے جبکہ ایک کارنر میں مہندی کارنر بھی موجود تھا جہاں پر بچیوں اور خواتین نے ہاتھوں پر مہندی لگوائی، ایک چھوٹی سی بچی کے ہاتھ پر خوبصورت پھول بنایا گیا، اسٹیج پر بچوں نے رمضان المبارک اور لیلۃ لقدر پر بھی جرمن زبان میں میسج دیا۔ بچوں کے لئے کھیلوں اور سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا تھا۔ میوزک چیئر کا بھی خوبصورت اہتمام کیا گیا تھا جو نہ صرف بچوں جبکہ بڑوں نے بھی انجوائے کیا۔ ہم تو ہیں پردیس میں۔ دیس میں نکلا ہو گا چاند سنا کر گھر کی یادیں تازہ کی گئیں۔رانا طیب طاہر نے پیش کیا، تقریب میں آنے والوں کے خیالات پوچھے گئے دل دل پاکستان جان جان پاکستان پیش کر کے خرم اعظم نے لوگوں سے بہت داد حاصل کی ٭ اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک کی اسٹیج پر آمد اور قومی ترانہ بہت اچھا لگا کیونکہ عموماََ ہمارے پروگرام کے اوائل میں تلاوت کے بعد قومی ترانہ پیش کیا جاتا ہے ۔فوٹج۔ بعد اذاں کمیونٹی کے لئے قونصل جنرل کا پیغا م جو انہوں نے دیا کہ انتظامیہ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اتنا اچا پروگرام آرگنائز کی۔مین منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں اس طرح کے پروگرام ارینج کرتے رہنا چاہیئے،ایسے پروگراموں میں اپنے لوگوں کو آگاہی حاصل ہوتی ہے دوسرا ایسے پروگرام میں ہماری تہذیب،پاکستانی ثقافت و بہبود بھی دیکھنے کو ملتی ہے جو ہمارے نوجوانوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی پاکستانی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں