۔،۔نہ صرف جرمنی جبکہ پورے عالم میں ربیع الاول کا مہنیہ شروع ہوتے ہی عید میلاد النبیﷺ منائی جاتی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ساتھ منسلک شہر ڈیٹزن باخ میں پاکستانی نثراد خاتون مرینہ حسین جو کسی تعارف کی محتاج نہیں نے بچوں کے والدین کے تعاون اور ڈیٹزن باخ کے سرکاری عہدہ داروں کے تعاون سے ایک ہال میں میلاد مصطفی ﷺ کا خوبصورت اہتمام کیا جس میں بچوں نے ایک جیسی ٹوپیاں اور لڑکیوں نے گلابی دوپٹے پہنے ہوئے میلاد میں حصّہ لیا۔ خصوصی مہمان کے طور پر چوہدری نذیر احسان تشریف لائے ٭بچوں نے بہت ہی خوبصورت انداز میں عید میلاد النبیﷺ منائی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈیٹزن باخ۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ساتھ منسلک شہر ڈیٹزن باخ میں پاکستانی نثراد خاتون مرینہ حسین جو کسی تعارف کی محتاج نہیں نے بچوں کے والدین کے تعاون اور ڈیٹزن باخ کے سرکاری عہدہ داروں کے تعاون سے ایک ہال میں میلاد مصطفی ﷺ کا خوبصورت اہتمام کیا جس میں بچوں نے ایک جیسی ٹوپیاں اور لڑکیوں نے گلابی دوپٹے پہنے ہوئے میلاد میں حصّہ لیا۔ خصوصی مہمان کے طور پر چوہدری نذیر احسان تشریف لائے ٭بچوں نے بہت ہی خوبصورت انداز میں عید میلاد النبیﷺ منائی،بچے ریلی کی صورت میں ہال تک پہنچے ان کے ننھے ننھے لبوں پر چاروں طرف نور ہی نور یہ کس کی آمد کی خوشی ہے یقیناََ آمد رسول ﷺ کی خوشی منائی جا رہی ہے چاروں طرف نور پھیلا ہوا ہے اسی دوران بچے صلواۃ و رسول ﷺ پڑھتے ہوئے ریلی کی صورت میں ہال میں داخل ہوتے ہیں ان کے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے سب کی زبان پر ایک ہی آواز تھی ٭نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے،کیسا نور چھایا ہے اصلوۃ و سلام علیکم یا رسول اللہ اصلوۃ و سلام علیکم یا حبیب اللہ۔ سرکار کی آمد مرحبا دلدار کی آمد مرحبا کی صدائیں بلند تھیں۔اس کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس میں تلاوت کی گئی، بچوں نے ہدیہ نعت شریف سنائی، تقاریر میں پہلا۔ دوسرا اور تیسرا انعام دیا گیا، نعت پڑھنے والوں کو بھی باقاعدہ طور پر انعامات سے نوازہ گیا بچوں کی خوشی کا اندازہ ان کے چہروں سے لگایا جا سکتا تھا، مرینہ حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تن تنہا والدین سے مل کر پاکستان کے قومی دن جیسا کہ چودہ اگست یوم پاکستان، عیدین، اور میلاد مصطفی کا پروگرام ترتیب دیتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں مشکور ہوں نیو آئزن برگ اور ڈیٹزن باخ کے سرکاری اہلکاروں کا کہ وہ مجھے ایسی تقریبات کے لئے ہال فراہم کر دیتے ہیں۔ میری کوشش یہی ہے کہ یہاں پیدا ہونے والے بچوں کو دینیات کی تعلیم سے آراستہ کروں، قومی دنوں جیسا کہ یوم پاکستان، مذہبی دن (تہوار) عید الفطر اور عید الاضحی، میلاد مصطفی بارہ ربیع الاول ان سب کو میں عبادت کا حصّہ سمجھتی ہوں۔ دنیا کے تمام آزاد ملک اپنی پہچان رکھتے ہیں اور اپنے بچوں کو بتانا ہمارا فرض ہے، اپنے ملک کی ثقافت اپنے بچوں تک پہنچانا والدین کا فرض ہے۔ بچوں نے میلاد مصطفی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا محفل کے اختتام پر سب نے مل بیٹھ کر کھانا کھایا۔تقاریر میں چوتھے نمبر پروجیہ شاہ، تیسرے نمبر پر دُعا قاضی دوسرے نمبر پر سنایا سلطان تھی جبکہ پہلے نمبر پر ارسل سلطان کو انعام ملا، چوہدری احسان نذیر نے بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں، تقریب کے اختتام پر پاکستانی کھانوں سے سب کی تواضع کی گئی جو کے مائیں گھروں سے بنا کر لائی تھیں۔