
۔،۔ یکم جنوری کوکئی بار پولیس افسران پر حملہ،خاتون نے توڑ پھوڑ کا ارتکاب کیا۔ نذر حسین۔،۔
٭صبح ساڑھے دس بجے پولیس کو بیرکس ہائیمر ویگ پر بلایا گیا، تئیس سالہ نشے میں دھت خاتون نے توڑ پھوڑ کی،مجبوراََ پولیس نے خاتون کو ہتھکڑیاں پہنا دیں،اس کے باوجود لاتوں اور پاوں سے پولیس افسران پر حملہ کی کوشش٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اکتیس دسمبر اور یکم جنوری کے دن پولیس نے ہزاروں کالیں موصول کیں یکم جنوری صبح ساڑھے دس بجے پولیس کو بیرکس ہائیمر ویگ پر کال کیا گیا، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک تئیس سالہ خاتون نے توڑ پھوڑ کا ارتکاب کیا مجبوراََ پولیس کو ہتھکڑیوں ں کا استعمال کرنا پڑا، اس عمل کے دوران خاتون نے لاتوں سے پولیس پر حملہ کی ناکام کوشش کی، شام ساڑھے پانچ بجے تیس سالہ شخص نے اسپتال میں علاج کے بعد اسپتال چھوڑنے سے انکار کر دیا، پولیس نے ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے اسے گشتی گاڑی کے ذریعہ اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں لے جایا گیا وہاں پہنچنے پر اس نے ایک پولیس آفیسر کا انگو ٹھا کاٹ ڈالا، شام سات بجے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں پولیس افتران نے ایک شخص کو منشیات کے مشتبہ جرم سے روکا، جب پولیس نے تئیس سالہ نوجوان سے مداخلت بند کرنے کو کہا تو اس نے اچانک پولیس افسر کے منہ پر گھونسا رسید کر دیا جبکہ دوسرے پولیس افسر کے گھٹنے پر لات مار دی، اس مزاحمت کی وجہ سے ایک پولیس افسر اپنی شفٹ جاری رکھنے سے قاصر رہا۔
