۔،۔جرمنی کے شہر ڈوسلڈورف میں پولیس نے مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈوسلڈورف میں شاپنگ اسٹریٹ پر ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے سامنے ایک شخص کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھ کر ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی،پولیس نے ہتھیار نیچے رکھنے کو کہا جس پر اس نے انکار کر دیا،جس کی بنا پر پولیس نے آخرکار اسے ایک گولی مار کر زخمی کر دیا،ابھی تک واضح نہیں کہ ہتھیار اصلی تھا یا نقلی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈوسلڈورف۔ مقامی پولیس اور میڈیا کے مطابق ڈوسلڈورف کے مرکز میں مصروف شاپنگ سینٹر پر ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے سامنے نامعلوم شخص ہاتھ میں اسلحہ لئے لہرا رہا تھا تقریباََ (ساڑھے تین بجے) کے قریب ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے پولیس طلب کی گئی، پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے دیکھا کہ ایک ڈسکاونٹ کپڑوں کی دکان کے سامنے ایک شخص ہاتھ میں اسلحہ لئے کھڑا تھا، پولیس نے ہتھیار نیچے رکھنے کو کہا جس پر اس نے انکار کر دیا جس پر پولیس نے بالآخر اس شخص کو گولی مار دی، رپورٹ کے مطابق ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا اس کے ہاتھ میں پکڑا ہتھیار اصلی تھا، ایئر گن یا فریب دینے والی حقیقت پسنددانہ ڈمی تھی؟پولیس ترجمان کے مطابق زحمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی بعد ازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت میں ہے جبکہ اس کی ہنگامی سرجری بھی کی گئی ہے، آیا اسے ایک یا ایک سے زیادہ گولیاں لگیں ہیں ابتدائی طور پر واضح نہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق(چالیس سالہ) شخص حال ہی میں ایک نفسیاتی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ ڈیوس برگ پولیس ہیڈ کوارٹر نے تمام تحقیقات اپنے قبضہ میں لے لی ہیں۔